دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ میں ایک دن کا کورس بنام’’آئیے نماز درست کریں ‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں نماز کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں 5 دن پر مشتمل کورس بنام ’’ تفسیر سورۂ رحمٰن ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز شرکائے کورس نے مزید شارٹ کورسز اور تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔