” فیضان ویک
اینڈ اسلامک اسکول “ ثمر وىکىشن کورس کا آغاز کرنے جارہا ہے
دعوتِ اسلامی
کا ایک تعلیمی ادارہ بنام ” فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول “ بھی ہے ۔ یہ
ادارہ بالخصوص ان بچوں بچیوں کے لئے ہے جو بپلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور ان کے پاس
اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ باقاعدہ کسی دینی ادارے میں جاکر تعلیم دین حاصل کرسکیں۔
یہ اسکول
اتوار والے دن تقریبا اڑھائی گھنٹے کا یہ اسکول ہوتا ہے جس میں کوالیفائیڈ اساتذہ
کی زیرِ نگرانی بچوں کو اخلاق و کردار اور اسلامی نظریات اور شرم و حیا کے حوالے
سے خصوصی تعلیم دی جاتی ہے، کریکٹر بلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اسی
ڈیپارٹمنٹ کے تحت گرمیوں کی چھٹی کے لئے ایک مہینے کا کورس
ڈیزائن کیا گیا۔
اس حوالے سے
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی بلال عطاری کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ عاشقانِ رسول کى مدنى تحرىک دعوت اسلامى
کا اىک شعبہ” فىضان وىک اىنڈ اسلامک اسکول“ہے جس نے ثمر
وىکىشن مىں اىک مہىنے کا کورس ڈىزائن کىا ہے۔ اس کورس کے کلاس کی ٹائمنگ ڈىلى 40
منٹ ہوگی جس مىں عقائدکے ساتھ ساتھ اخلاقىات، سىرت اور عبادات کے حوالے سے بہترىن
اسلامک تعلىم پر رہنمائى ہوگى ۔اس کورس میں بچے اور بچىاں دونوں اىڈمىشن لے سکتے
ہىں۔
اس کورس میں داخلہ لینے کے لئے نیچے دیئے لنک پر کلک کیجئے:
پاکستان
امیریکہ
UK/Eu
ہند