عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت عالمی سطح پر جن جن ممالک میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اُن میں سے چند یہ ہیں: یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، نیپال، ترکی اورتنزانیہ۔

معلومات کے مطابق اکتوبر 2022ء میں شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں ) کے تحت یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، ترکی، تنزانیہ اور نیپال میں کل منسلک 45 اداروں میں سے 10 اداروں میں ماہانہ اور 13 اداروں میں ہفتہ وار درس منعقد ہوتا ہے۔

02 اداروں میں ایک گھنٹہ 12 منٹ نیز 02 اداروں میں 30 منٹ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے جاتے ہیں۔

اس ماہ مختلف اداروں کی شخصیات اسلامی بہنیں جو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 972  ہے جن میں سے کم و بیش 77 نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

اسی طرح اکتوبر 2022ء میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے07 خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں شُرکا کی تعداد 161 تھی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کوشش سے 01 شخصیت اسلامی بہن کو مدرسۃالمدینہ بالغات / آن لائن مدرسۃالمدینہ میں داخلہ کروایا گیا نیز 55 شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول کئے گئے جبکہ شخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں میں 28سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جس میں 102 شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے ماہانہ میگزین ” ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروائی۔