آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ  (Queensland) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 26 فروری 2025ء کو مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس مدنی مشورے میں کوئنز لینڈ کے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے اجتماع کے شیڈول اور شرکا کی تعداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی رسالہ و مدنی مذاکرہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات کی کلاس کا آغاز کرنے اور نیک اعمال رسالہ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔