21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
قبولِ اسلام کی مدنی بہاریں
5 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ (Johannesburg)کے علاقے کورومن میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفرکیا جہاں پر سنّتوں کی خوب دھومیں مچائیں اور مدنی حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی
نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ دورانِ مدنی قافلہ نیکی کی دعوت کی برکت سے ایک غیرمسلم
نے اسلام قبول کیا جس کا نام احمد رکھا گیا۔
اسی طرح مدنی قافلے کے مسافروں نے مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ جوہانسبرگ نارتھ کورومن سےجامع مسجد
بلال میں سفر کیا اور مدنی قافلے کے جدول
کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی۔ اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی
برکت سے دینِ اسلام سے متاثر ہوکردو غیرمسلموں
نے اسلام قبول کیا جن کے نام محمد احمد اور محمد بلال رکھے گئے۔