دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات کا کام پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں: عرب شریف ، کویت ، عمان ،بحرین،قطر ، اُردن ، آسٹریلیا ،
ساؤتھ کوریا ،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ،سری لنکا، بنگلہ دیش، ترکی ، ساؤتھ افریقہ، کینیا ، تنزانیہ ، یوگنڈا ، ماریشس ، موزمبیق، یوکے ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم
، ڈنمارک ، ہالینڈ ، سوئیڈن ، آسٹریا
،یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا ، سرینم
اور نیپال۔
معلومات کے مطابق ان ممالک میں اپریل 2023ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے تحت 2 ہزار 731 ذیلی
حلقوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں
میں شرکت کرنے کی دعوت دی جبکہ ان علاقائی دوروں کے ذریعے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا جس میں 54 کُتُب اور 675 رسائل تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت اپریل
2023ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے 16محارم اسلامی بھائیوں نے03 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا اور 38 محارم اسلامی بھائیوں نے 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔