دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے گزشتہ دنوں آکسفورڈ یونیورسٹی کے مسلم پرئیر (Prayer ) ہال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلم طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی دینی و اخلاقی رہنمائی کی۔ طلبہ نے اپنے تجربات، چیلنجز اور یونیورسٹی میں پیش آنے والے مذہبی و سماجی مسائل پر سوالات کئے جن کا عبدالوہاب عطاری نے حکمت و محبت سے جوابات دیئے۔

اس دورے کے دوران رکن شوریٰ عبدالوہاب عطاری نے آکسفورڈ کے ایک کمیونٹی سینٹر میں طلبہ کے لئے خصوصی میٹ اپ کا بھی انعقاد کیا جہاں مقامی کمیونٹی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی اخلاق، کردار سازی، تعلیمی میدان میں کامیابی، اور دین و دنیا کی ہم آہنگی جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔