19 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے (Norway) کے
شہر اوسلو (Oslo)میں
ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دینی
حلقے میں مدنی مذاکرے کے سوالات و جوابات
کی دہرائی کا سلسلہ ہوا، فقہ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض اور ان کا
طریقہ سکھایا گیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کرنے کا
ذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز مدنی مشورے
میں دینی کاموں کو مزید اچھے اندازسے کرنے
کی ترغیب دلائی گئی۔