عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے رمضانُ المبارک میں ہونے والے ڈونیشن کے سلسلے میں 24مارچ 2025ء کو بذریعہ انٹرنیٹ نادرن اور ساؤتھ افریقہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اور مختلف سطح کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماہِ رمضانُ المبارک کے ڈونیشن کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال کی کارکردگی سے اس کا تقابل کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔