بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 13 مارچ 2025ء کو ذمہ دار  اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں نیوزی لینڈ نگران سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کام کے نئے فارم کی کارکردگی جمع کروانے، دینی ماحول سے منسلک اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصہ افزائی کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا نیز Islam Forever ایپلی کیشن کے بارے میں بھی مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے دیگر اسلامی بہنوں کی تقرری، اہداف اور کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔