27 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
برطانیہ
کے شہر برمنگھم میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے ممتاز
عالمِ دین مولانا پیر ثاقب شامی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ
العالی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی تعلیمات،
عصر حاضر کے چیلنجز اور نوجوانوں کی کردار سازی جیسے
اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
مولانا
پیر ثاقب شامی صاحب نے گفتگو کے دوران دینِ اسلام کی خدمت، اخلاقی اقدار کی بحالی،
اور مغربی معاشروں میں اسلامی تشخص کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ دوران ملاقاتِ نوجوان نسل کو علم، ادب اور باہمی رواداری کے
ساتھ معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے
متعلق گفتگو ہوئی۔