لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 مئی 2025ء کو ڈویژن ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے  علاقے محبت پور میں اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اجتماعات اور قراٰنِ پاک پڑھنے / پڑھانے کے فضائل بیان کئے۔

بعدِ بیان اجتماع میں شریک بعض اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات پڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی جبکہ صلوٰۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔