عالمی سطح پر اسلامی تعلیمات کا درس دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 مارچ 2025ء کو ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں میلبرن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ کاؤنسل کے اجتماعات کے حوالے سے کلام کیا گیا جبکہ نارتھ کاؤنسل میں فیضان ایک اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسی طرح نوجوان اسلامی بہنوں میں دینی کام بڑھانے، مدرسۃالمدینہ گرلز میں معلمات کی نعم البدل دینے اور ایسٹ کاؤنسل ڈینڈنونگ کے دینی کاموں کے متعلق مشاورت ہوئی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔