بروز ہفتہ 10 مئی 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اسٹچفورڈ برمنگھم میں medical
professionalsکے
لئے ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طب کے میدان میں
خدمات انجام دینے والے افراد کو ایک مربوط پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ان کے مسائل و
تجربات پر سیر حاصل گفتگو کرنا تھا۔
اس Meet
Up میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن عبد الوہاب عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ آپ نے اپنی گفتگو اور خیالات کے ذریعے شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں دینی
و اخلاقی پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات
کے دوران، طبی ماہرین کو درپیش موجودہ چیلنجز، پیشہ ورانہ دباؤ، اور فلاحی خدمات کی
فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کی جانب سے Medical
field کے افراد کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہائی کروائی
گئی۔
شرکانے
اس بامقصد Meet Up کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کی اس کاوش کو خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ مستقبل
میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رہے گا۔