دس ذی الحّجہ ایک ایسا مبارک دن ہے جسکی ہمارے اسلام میں بہت اہمیت ہے۔اوراسلام کے ماننے والے دنیا بھر میں حکمِ خداوندی پرعمل کرتے ہوئے جانوروں کو قربان کرتے ہیں عید قرباں پر قربانی کےلئے ملک بھر سے مختلف نسلوں کے خوبصورت جانورکراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بیوپاری لارہے ہیں ۔جنہیں لوگ ایک بار دیکھتے ہیں تو دیکھتے ہی چلے جاتے ہیں اور ان کی خوبصورتی دیکھ کر اللہ کی کبریائی بیان کرتے نظر آتے ہیں۔ مویشی منڈی میں ساہیوال، سبّی، ریڈ سندھی، چولستانی، آسٹریلین اور دیگر نسل کے خوبصورت جانوروں کو سنّت ابراہیمی ادا کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔

لوگوں کو چاہئےکہ قربانی کاجانورلیتےہوئےاسےاچھی طرح چیک کرلیں کہ آیاوہ قربانی کےلائق ہے بھی یانہیں(یعنی قربانی کے لئے جوشرائط شریعت نے مقرر کی ہیں وہ اس جانور میں پائی جاتی ہیں یانہیں)جانورخریدنے اورقربانی کرنے سے پہلےامیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ” ابلق گھوڑے سوار“ کامطالعہ ضرورکریں۔