پچھلے
دنوں افریقی ملک ملاوی اور موزمبیق میں آنے والے سمندری طوفان ”فریڈی“ نے مختلف
علاقوں میں تباہی مچادی۔ سمندری طوفان اور بارشوں کے باعث انتقال کرجانے والے
افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمی اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد
ہزاروں کے قریب ہے۔اس طوفان اور بارشوں کی
وجہ سے کئی مکانات تباہ ہوئے تو کئی دیواریں گرگئیں اور کچھ گھروں کی چھتیں بھی
اُڑگئیں۔
ہنگامی
اقدام کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا شعبہ FGRFکے
تحت نگران ملاوی کابینہ مولانا محمد عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے متاثرہ
علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کام کرنے کے لئے حالات کا جائزہ لیا۔
حالات
کا جائزہ لینے کے بعد FGRF کے ذمہ داران نے متأثرہ علاقوں میں امدادی
کاموں کا آغاز کردیاجہاں متأثرین میں اشیائے خوردونوش، خشک راشن سمیت استعمال و
ضرورت کی اشیاء، پلاسٹک شیٹ اور دیگر چیزوں کی تقسیم کا سلسلہ رہا۔ان امدادی کاموں
میں نگران ملاوی کابینہ مولانا محمد عثمان عطاری مدنی، FGRF
کے ذمہ داران اور پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حصہ لیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی مقامی افراد میں نیکی کی دعوت بھی دیتے رہے جس کی
بدولت قبولِ اسلام کی بہاریں بھی دیکھنے آئی اور کچھ غیر مسلموں نے اسلام قبول
کرلیا۔ نگران ملاوی کابینہ مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے غیر مسلموں کو کلمہ
طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کرلیااور ان کے اسلامی نام بھی رکھے۔