مجلس بیرونِ ملک کی کاوش

Thu, 19 Sep , 2019
4 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس بیرون ممالک کی جانب سے ایک اور مجلس  بنام ”ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم“ بنائی گئی ہے جس میں اب چھٹی والے دن دینی تعلیمات کے حوالے سے کلاسز کاآغاز کردیاگیاہے۔اس مجلس کے متعلق مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے رکن ِشوری حاجی بلال عطاری نے کہا کہ دعوتِ اسلامی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تقریباً 108 شعبہ جات میں دین متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے ان ہی شعبہ جات میں ایک شعبہ ہمارا ویک اینڈ اسلامک اسکول ہے جس میں 6سال سے 14سال کی عمر تک کے بچوں اور بچیوں کو چھٹی والے دن دو سے ڈھائی گھنٹے اسلامی تعلیمات کے چار پیریڈ ہوتے ہیں۔ رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّامریکہ اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں جلد ویک اینڈ اسلامک اسکول کا آغاز ہوجائیگا۔