12 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیراہتمام16 ستمبر سے22 ستمبر2020ء
تک یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں لیٹن ، ایسٹ ہام ، ایلفورڈ ، ہیرو ، سڈبری، ولڈسن گرین ، ٹوٹنگ ، ہنسلو، سلاؤ ، ووکنگ ، ریڈنگ (Leyton,
East Ham, Ilford, Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, Slough,
Woking, Reading) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش میں 318 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات
ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےا ور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔