دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں 17مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم پیش 523اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔