وینڈا، ساؤتھ افریقہ کے شہر
Limpopo میں سنتوں بھرا اجتماع، نگرانِ شوریٰ نے
بیان کیا
وینڈا، ساؤتھ افریقہ (Venda,
south Africa) کے شہر Limpopo میں واقع جامع مسجد چشتیہ اشرفیہ میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام12 دسمبر 2023ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی
شرکت ہوئی۔
قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
پڑھنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیااور سیّد و ساداتِ کرام کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے حاضرین کو
مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ نے نیک اعمال کرنے،
گناہوں سے بچنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کا اختتام صلوٰۃ و سلام
پر ہوا جبکہ شرکا اسلامی بھائیوں نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے
ملاقات بھی کی۔اس موقع پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی ، ذمہ داران اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب بھی موجود تھے۔
دوسری جانب جوہانسبرگ، ساؤتھ افریقہ کے مقامی
ریسٹورنٹ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے بیان کرتے ہوئے
اسراف سمیت دیگر گناہوں سے بچنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس کا
مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے انگلش زبان میں خلاصہ بیان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)