افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں دعوتِ اسلامی کے تحت ” آیئے دینی کام سیکھیئے“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس کورس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےشرکا اسلامی بہنوں کو اتفاق واتحاد کے ساتھ رہنے، امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دینی کاموں کے حوالے سے قربانیوں کو پیشِ نظر رکھنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ کورس حاضرین کو دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں و ذمہ داران کی لسٹ بنانے اور درس و بیان کا حلقہ لگانے کا طریقۂ کار بتایا گیا نیز نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریوں کے اعلانات بھی کئے گئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ روحانی علاج للبنات کا بستہ (اسٹال) شروع کرنے اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا ہدف دیا جبکہ ماپوتو سٹی میں 7 سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کرنےکے متعلق کلام کیا گیا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔