گزشتہ روز ماپوتو شہر موزمبیق میں دعوتِ اسلامی کے تحت مقامی اسلامی بہنوں کے درمیان  سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بالخصوص نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ حلقہ ماپوتو کی اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ سکھایا اور تلفظ کی درستگی سمیت دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں اُن کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مساجد میں ذمہ دار بنانے، شعبہ محبتیں بڑھاؤمیں دینی کام مضبوط کرنے اور معلمات و مبلغات کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔