محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آج رات سے شدید بارشوں اور ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے نیز  راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔

راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن، گلگت بلتستان، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور اور مردان ڈویژن میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھر کراچی میں محکمہ موسمیات کے مطابق27 اور28 جولائی کو بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے اور گزشتہ رات کی وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث دن بھر موسم خوشگوار رہا۔