4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
جنوبی کوریا میں ایک افریقی شخص نے اسلام قبول کرلیا،
نیو مسلم کا اسلامی نام ”سلیمان“ رکھا گیا
Fri, 17 Mar , 2023
1 year ago
16
مارچ 2023ء کوریا میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر سہیل عطاری نے افریقی ملک روانڈا (Rwanda) سے
تعلق رکھنے والے ایک غیر مسلم شخص پر انفرادی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس شخص نے
اسلام کی دعوت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔
ایسٹ
ریجن مشاورت کے رکن مولانا فراز عطاری مدنی نے جنوبی کوریا کے شہر انچون (Inchon)
میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں انہیں کلمہ طیبہ پڑھاتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل
کرلیا ۔ نیو مسلم شخص کا اسلامی نام ”سلیمان“ رکھا گیا۔