دعوت اسلامی کی
مجلس جامعۃ المدینہ اوورسیز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سری لنکا، کینیا، امریکا، کینیڈا، بنگلہ دیش
اور ہند سمیت دیگر ممالک سے جامعۃ المدینہ تعلیمی امور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ شیخ
الحدیث والتفسیر مفتی محمدی قاسم عطاری نے کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک ان اسلامی
بھائیوں کی رہنمائی فرمائی ۔
اسی طرح رکن
شوریٰ حاجی محمد جنید مدنی عطاری نے پاکستان کے شہر فیصل آباد سے بذریعہ ویڈیو
لنک ان اسلامی بھائیوں کوتعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔اس
مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے مفتی
صاحب اور رکن شوریٰ کو اپنے اپنے ممالک میں تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
جبکہ مفتی قاسم عطاری اور رکن شوریٰ حاجی
جنید مدنی نے ان اسلامی بھائیوں کو جامعات میں ورچوئل کلاسز کو مضبوط کرنے اور
جامعات المدینہ کے اساتذہ کرام کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے
ذہن دیا۔