دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بریشیا اٹلی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اہلِ علاقہ  سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ نے اجتماعِ پاک میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت بریشیا کے ہی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی اور سنّتوں کی دھومیں مچائیں۔ مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ کابینہ نے مدنی قافلے کے ان عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔