اکتوبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی بہنیں ) کے تحت دنیا بھر کے جن ممالک اور ریجن میں محفلِ نعت ہوئی ان میں عرب شریف، بحرین، کویت، قطر، عمان، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ترکی، ایران، ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ، کینیا، یوگنڈا، ماریشس، موزمبیق، یوکے، اٹلی، ڈنمارک، اسپین، آسٹریا، بیلجئیم، ہالینڈ، ناروے، سوئیڈن، فرانس، نیو یارک، ایسٹرن امریکہ، کینیڈا، سرینم اور نیپال شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ محفلِ نعت دعوتِ اسلامی کے تحت کم و بیش 1 ہزار 430 محفلِ نعت منعقد ہوئیں جن میں اسلامی بہنوں نے شرکا پر انفرادی کوشش کی جس کے نتیجے میں 5 ہزار 478 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور 103 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔

ان محافلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 108 دینی کُتُب اور 5 ہزار 279 رسالے شامل تھے۔

محافلِ نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے کم و بیش 131 شخصیات اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہوئیں۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جاتے ہیں۔اکتوبر 2022ءمیں دنیا بھر کے مذکورہ ممالک اور ریجن میں کل 120 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جس میں کم و بیش 1 ہزار 464اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔