دنیا بھر کے لوگوں کو علمِ دین کے نور سے روشناس کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت  24 مارچ 2025ء کوآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی اراکین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ابتداءً پریزنٹیشن کے ذریعے سب کانٹیننٹ میں ہونے والے دینی کاموں، شعبہ جات کی کارکردگی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر اہم نکات پر بھی گفتگو کی جن میں اہداف کا تقابل، کارکردگی کا جائزہ، مرکزی مجلسِ شوریٰ کی جانب سے ملنے والے مدنی پھول اور دینی کاموں کے فالو اپ سمیت مختلف چیزیں شامل تھیں۔