فیضانِ صحابیات P.I.B، کراچی میں 20 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی و انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی اراکین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی کی اراکین نے بالمشافہ جبکہ بیرونِ شہر اور بیرونِ ملک کی اراکین نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ سلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حضرت سیّدنا عمر بن عبد العزیز رحمۃُ اللہِ علیہ اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے فرامین سے اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حضرت سیّدنا عمر بن عبد العزیز رحمۃُ اللہِ علیہکا قول بیان کیا: اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں اللہ پاک سے ڈرو اور اس کی گرفت میں تاخیر کی وجہ سے اس کی خفیہ تدبیر سے بے خوف نہ رہو کیونکہ گرفت کرنے میں جلدی وہی کرتا ہے جو موت سے ہمکنار ہونے والا ہو اور اللہ پاک موت سے پاک ہے ۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اورسیز میں اپنے اپنے شعبوں کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 2025ء میں شعبہ جات کو جو اہداف دیئے گئے ہیں اُن کی تکمیل کے لئے ملکوں کی نوعیت کے اعتبار سے تقسیم کاری پر مشاورت ہوئی۔