دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ”مدنی مذاکرے کی اہمیت وافادیت“ پر بیان کرتے ہوئے علم دین سے دوری کے نقصانات اورعالم کی صحبت میں رہنے کے فوائد بیان کیا اور یہ بھی بتایا کہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے سننے سے علم دین کا جذبہ حاصل ہوتا ہے نیز مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کر کے رسالہ پُر کرنے کی نیت بھی کروائی گئی۔