14 مئی 2025ء کو حبی گنج شہر، سلہٹ ڈویژن ،
بنگلہ دیش میں ذمہ داران کی تربیت کے لئے ”8 دینی کام کورس“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن، تھانہ اور
ذیلی سطح کی ذمہ داران سمیت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس کور س میں شریک اسلامی
بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نگران کو دعوتِ اسلامی کا کام کیسے کرنا چاہیئے
اور اس کا طریقۂ کار کیا ہے؟٭منسلک و ذمہ دار اسلامی بہنوں کی لسٹ اپڈیٹ کرنا٭دوسرے
ملک / شہر شفٹ ہونے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کام لینا٭ماتحت اسلامی
بہنوں کی بیماری / فوتگی کی صورت میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا پیغام منگوانے کا طریقۂ کار٭نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریاں کرنے کا
طریقۂ کار٭نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام سکھانے کا طریقۂ کار٭محفلِ نعت
کا شیڈول و طریقۂ کار٭سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے کا شیڈول و طریقۂ کار٭ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا طریقۂ کار٭نیکی کی دعوت دینے کے آداب و طریقۂ کار۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو تحائف دیئے
گئے اور دعا و صلوٰۃ و سلام کے بعد اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے
ملاقات کی۔