2 فروری 2025ء کو دنیا بھر میں خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایٹوبیکوک کی ذمہ داران کا  مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم اور مدرسۃ المدینہ گرلز کے حوالے سے کلام کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے ہمیلٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیشنز کروانے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔