امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سکرامنٹو میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں عید مِلن اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران سمیت  اہلِ علاقہ اور معتکفین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیتے ہوئے مساجدوں کو اسی طرح آباد رکھنے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرااجتماع و مدنی حلقوں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔