2 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش
کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون کی دھنموندی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں دھنمونڈی کابینہ کی 20 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مزید گھریلو صدقہ بکس لگوانے کی ترغیب دی اور نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، وقت پر جمع کرنے کا ذہن بھی دیا ۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔