21 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
ملکِ بنگلہ دیش کے ڈویژن ڈھاکہ میں 10 مئی 2025ء
کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
مدرسۃالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی بچیوں کی سرپرست اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس اجتماعِ پاک میں پاکستان سے بنگلہ دیش دینی
کاموں کے سلسلے میں آئی ہوئی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دنیا بھر میں
کتنے مدارس المدینہ گرلز ہیں، کن کن ملکوں میں موجود ہیں اور بچیوں کی تعداد و
تفصیل کو پریزنٹیشن کے ذریعے بیان کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بچوں
کی تربیت ایک ٹیچر و ماں کو کیسے کرنی چاہیئے؟ ، بچوں کے اخلاقیات کو کیسے بہتر
بنایا جاسکتا ہے؟ اور سوشل میڈیا کے دور میں بچوں کو کیسے دینی ماحول سے قریب کیا
جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔