ڈویژن ڈھاکہ ،بنگلہ دیش  میں دعوتِ اسلامی کے تحت شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 10 مئی 2025ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں میمن کمیونٹی کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تلاوت و نعت سے حلقے کا آغاز کیا جس کے بعد عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اللہ پاک کی بےپناہ قدرتوں کا اظہار اور انسان کی بےبسی“ کے متعلق بیان کیا۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران نے اپنے بیان کے دوران گناہوں سے معافی طلب کرنے، نیکیاں کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےدرست تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔