دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں
پاکستان سے بنگلہ دیش آئی ہوئی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گزشتہ
روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بنگلہ دیش کے ڈویژن CTG
کارپوریشن، CTG نارتھ اور CTG
ساؤتھ میں موجود مختلف دارالمدینہ کی برانچز کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات اسٹاف سرپرستوں (اسٹوڈنٹس
کی mothers) سے ہوئی۔
ابتداءً بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے دینی کاموں پر پریزنٹیشن پیش کی گئی جس کے بعد
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭ ایک ماں اور ٹیچر مل کر کس طرح بہتر انداز میں بچوں کی تربیت کرسکتی ہیں؟ ٭ایک ٹیچر اور ایک ماں کا
ایک ہی مقصد ہوگا تو تربیت بہتر ہوسکتی ہے٭ بچوں کے اخلاقیات پر توجہ دینا٭ بچہ بڑوں کی گفتگو نہ
کاٹے٭جھوٹ نہ بولے٭سنتوں پر عمل کرے۔