بنگلہ دیش کے CTG ساؤتھ میں موجودعالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ گرلز میں 6 مئی 2025ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کام کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو معلمات، مبلغات، نئی ذمہ داران بڑھانے، قاعدہ و ناظرہ کورسز کروانے، روحانی علاج کے بستے بڑھانے، نئی جگہوں پر دینی کام شروع کروانے اور کراچی میں ہونے والے اورسیز ذمہ داران کے اجتماع میں آنے کی ترغیب دلائی۔

میٹنگ کے اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے۔