دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت ذمّہ دار نے بوہڑاں والی گراؤنڈ جناح باغ میں محمد افضل محمود صاحب(بوہڑاں والی گراؤنڈ کے کئیر ٹیکر) ،ظہیر احمد خان(پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایلیٹ پینل کے سابق امپائر)اور کرکٹ اکیڈمی کے صدرسے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ذکرو اذکار کرنے اور زبان کے استعمال میں احتیاط کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا۔اس موقع پر نگرانِ مجلس نے ہر ہفتے ہونے والے کلب درس میں شرکت کی بھی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس برائے اسپورٹس کے تحت حیدرآباد نیاز اسٹیڈ یم اور ملتان ریلوے اسٹیشن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں حفیظ الرحمن(فرسٹ کلاس کرکٹڑ و انچارج نیاز اسٹیڈیم) ،محمد سلیم الدین(کرکٹ آرگنائزر)، ذوالفقارعلی(سابق فرسٹ کلاس کرکٹر)اور ہارون ( اسپورٹس رپوٹر)نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئےسنّتوں پر عمل اور ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز نیاز اسٹیڈیم میں پریکٹس پر آنے والے کرکٹر کو بھی نیکی کی دعوت دی ۔