ملک و بیرونِ ملک کے لوگوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جولائی 2024ء کو بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں کاؤنسل
نگران اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی جنہوں نے مختلف
موضوعات کے متعلق مشاورت کی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ محرم الحرام میں اپنے محارم کو مدنی قافلوں
میں سفر کروانا٭ جامعۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنا٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور
مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی پھول٭مکتبۃ المدینہ کے بستوں (اسٹالز)کے متعلق٭محرم الحرام کے اجتماعات منعقد کروانا٭محرم
الحرام کے مدنی پھول٭رہائشی کورسز کے اہداف مکمل کرنا٭ نومبر 2024ء میں نگران اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنا٭ رسالہ
کارکردگی کے اہدف میں مزید بہتری لانا٭آسٹریلیا میں 8 دینی کاموں کے اہداف 2024ء٭نیو
تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورتوں تک پہنچانا٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ہر اسٹیٹ نگران
تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے آن لائن سیشنز میں شرکت کرنا٭نگرانِ شوریٰ کے بیان میں
شرکت کرنا٭جملہ ذمہ داران کے درمیان ٹریننگ سیشن منعقد کروانا۔