دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  1فروری 2022ء کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

مزید مقامی زبان اسپینش میں سنتوں بھرا اجتماع کرنے اور رجب کے مقدس مہینے کے پہلے ہفتے میں فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید نفلی روزے رکھ کر امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی دعاؤں سے حصہ پانے کی ترغیب دلائی نیز منسلک اسلامی بہنوں کی کارکردگی 100٪ سافٹ وئیر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا ۔