22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی
بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل برمنگھم میں بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کونیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے
اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔