اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے یہ دینِ فطرت ہے اللہ رب العزت
نے اسے ہمارے لئے پسند فرمایا ہے اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں ہماری دنیا اور آخرت
کو سنوارنے کے لئے احکامات عطافرمائے۔ لہٰذا ہمیں اپنی دنیا و آخرت کی فلاح کے لئے
ان پر خوش دلی سے اللہ کی رضا کے لئے عمل کرنا چاہئے جو احکامات الله پاک نے عطا
فرمائے اُن میں سے چند پیشِ خدمت ہیں:۔
حکم نمبر (1) عدل و انصاف اور اُس کے تقاضے پورے کرنے کا حکم: ترجمۂ
کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! اللہ کے لئے گواہی دیتے ہوئے انصاف پر خوب قائم
ہوجاؤ چاہے تمہارے اپنے یا والدین یا رشتے داروں کے خلاف ہی (گواہی) ہو۔ جس پر
گواہی دو وہ غنی ہو یا فقیر بہرحال اللہ ان کے زیادہ قریب ہے تو (نفس کی) خواہش کے
پیچھے نہ چلوکہ عدل نہ کرو۔ اگر تم ہیر پھیر کرو یا منہ پھیرو تو اللہ کو تمہارے
کاموں کی خبر ہے۔ (سورۃ النساء آیت (135)
حکم نمبر (2) یہودیوں اور عیسائیوں کو دوست بنانے کی ممانعت: ترجمۂ
کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ ، وہ (صرف) آپس میں
ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے
ہے بیشک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔(پ6، المآئدۃ:51)
حکم نمبر (3) نماز کا حکم : ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے ایمان والو!رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت
کرواور اچھے کام کرو اس امید پر کہ تم فلاح پاجاؤ۔(پ17،الحج:77)
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں سے ہے ،اسے پڑھنے
اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت کرنا لازم ہے۔
حکم نمبر (4) الله سے ڈرنے اور سچوں کے ساتھ ہونے کا حکم: ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔(پ11،التوبۃ:119)
حکم نمبر (5) امانت میں خیانت نہ کرنے کا حکم: ترجمۂ کنزُالعِرفان : اے
ایمان والو! اللہ اور رسول سے خیانت نہ کرو اور نہ جان بوجھ کر اپنی امانتوں میں
خیانت کرو ۔(پ9،الانفال:27)
حکم نمبر (6) مال و اولاد اللہ کی یاد سے غافل نہ کرے: ترجمۂ
کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے
غافل نہ کردے اور جو ایسا کرے گاتو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔(پ28، المنٰفقون:9)
حکم نمبر (7) حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بلانے پر حاضر ہونے
کا حکم: ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول
کی بارگاہ میں حاضر ہوجاؤ جب وہ تمہیں اس چیز کے لئے بلائیں جو تمہیں زندگی دیتی
ہے ۔(پ9، الانفال :24)
حکم نمبر (8) اطاعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا حکم اور نافرمانی کی
ممانعت: ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول
کی اطاعت کیا کرواور سن کر اس سے منہ نہ پھیرو ۔(پ9، الانفال :20)
حکم نمبر (9) کفار کو راز دار بنانے کی ممانعت: ترجمۂ کنزُالعِرفان : اے
ایمان والو! غیروں کو راز دار نہ بناؤ، وہ تمہاری برائی میں کمی نہیں کریں گے ۔ وہ
تو چاہتے ہیں کہ تم مشقت میں پڑ جاؤ ۔ بیشک (ان کا) بغض تو ان کے منہ سے ظاہر
ہوچکا ہے اور جو ان کے دلوں میں چھپا ہوا ہے وہ اس سے بھی بڑھ کر ہے ۔ (پ4،اٰل
عمران : 118)
حکم نمبر (10) مسلمانوں کو سود نہ لینے کا حکم: ترجمۂ کنزُالعِرفان :اے ایمان والوں اگر تم ایمان والے ہو تو
الله سے ڈرو اور جو سود باقی رہ گیا ہے اُسے چھوڑ دو۔(پ3، البقرۃ: 278)
حکم نمبر (11) راہِ خدا میں پاکیزہ اور حلال مال خرچ کرنے کا حکم: ترجمۂ
کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! اپنی پاک کمائیوں میں سے اور اس میں سے جو ہم نے
تمہارے لئے زمین سے نکالا ہے (اللہ کی راہ میں ) کچھ خرچ کرو اور خرچ کرتے ہوئے
خاص ناقص مال (دینے) کا ارادہ نہ کرو حالانکہ (اگر وہی تمہیں دیا جائے تو) تم اسے
چشم پوشی کئے بغیر قبول نہیں کروگے اور جان رکھو کہ اللہ بے پرواہ، حمد کے لائق ہے۔( پ3، البقرۃ:267)
حکم نمبر (12) اسلامی احکامات کی مکمل پیروی کا حکم: ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں
پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔( پ2، البقرۃ:208)
حکم نمبر (13) جمعہ کی اذان ہونے پر تیاری کا حکم: ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے
ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔(پ28،الجمعۃ:9)
حکم نمبر (14) قول و فعل میں تضاد کی ممانعت: ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو کیوں کہتے ہو وہ جو نہیں کرتے ۔(پ28،الصف:2)
حکم نمبر (15) اہل کتاب کو تقوی اور ایمان کا حکم اور مغفرت کی بشارت : ترجمۂ
کنزُالعِرفان: اے ایمان لانے والو!اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ تووہ
اپنی رحمت کے دو حصے تمہیں عطا فرمائے گا اور وہ تمہارے لیے ایک ایسا نور کردے گا
جس کے ذریعے تم چلو گے اور وہ تمہیں بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ (پ27،الحدید:28)
اے اللہ ہمیں ان احکامات پر عمل کی توفیق عطا فرما اور ہمیں
دنیا اور آخرت کی خیر عطا فرما۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
سیف اللہ عطاری(درجہ ثانیہ جامعۃ المدینہ فیضان اہلبیت
دینہ جہلم پاکستان)
قراٰنِ کریم کو بنی نوع انسان کی رشدو ہدایت کے لئے اتارا
گیا۔ یہی کتاب تمام انسانوں کی ہر شعبہ ہائے زندگی میں رہنمائی کرنے والی ہے۔ اسی
طرح دین اسلام کے تمام تر احکام و مسائل بھی اسی کتاب سے ماخوذ ہیں ۔ قراٰنِ کریم
میں اہل ایمان کو مختلف احکامات دئے گئے ہیں۔ آئیے اسی ضمن میں 15 احکامات خداوندی
ملاحظہ کرتے ہیں۔
(1) الله ورسول کی اطاعت کا حکم :یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ
اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَۚۖ(۲۰) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور سن سنا
کر اسے نہ پھرو۔(پ9، الانفال: 20)
(2) شیطان کی پیروی نہ کرنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ ترجمہ
کنز العرفان: اے ایمان والو! شیطان کی پیروی نہ کرو۔(پ18 ، النور : 21)
(3) کافروں سے دوستی نہ کرنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
کافروں کو دوست نہ بناؤ ۔(پ5،النساء:144)
(4) ذِکر اللہ کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ کو بہت
یاد کرو۔(پ22،الاحزاب:41)
(5) درود و سلام پڑھنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو ان پر درود اور
خوب سلام بھیجو۔(پ 22، الاحزاب : 56)
(6) اولیاء کی صحبت اختیار کرنے کا حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔(پ 11، التوبۃ:119)
(7) میدان
جنگ سے نہ بھاگنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا
اِذَا لَقِیْتُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوْهُمُ
الْاَدْبَارَۚ(۱۵)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو جب
کافروں کے لام(لشکر) سے تمہارا مقابلہ ہو تو انہیں پیٹھ نہ دو۔(پ9،الانفال:15)
(8) حلال کو حرام نہ کہنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكُمْ ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
حرام نہ ٹھہراؤ وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے تمہارے لیے حلال کیں ۔(پ7، المآئدۃ:87)
(9) وسیلہ اختیار کرنے کا حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَترجمہ کنزالعرفان: اے ایمان والو! اللہ
سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔(پ6 ، المآئدۃ:35)
(10) وعدہ پورا کرنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ ترجمہ کنزالعرفان: اے
ایمان والو اپنے قول(عہد) پورے کرو۔(پ6، المآئدۃ:1)
(11) کثرت گمان سے بچنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو بہت گمانوں سے بچو بےشک
کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے۔(پ26،الحجرات:12)
(12) توبۃ النصوحہ کا حكم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو!
اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آ گے کو نصیحت ہوجائے۔( پ28 ،
التحريم: 8)
(13) زبان کے درست استعمال کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰)ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو اللہ
سے ڈرو اور سیدھی بات کہو۔ (پ22، احزاب:70)
(14) سود نہ کھانے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا
مُّضٰعَفَةًترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو سود دونا دون نہ کھاؤ ۔(پ4،آل عمران: 130)
(15) اسلام پر مکمل عمل پیدا ہونے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اسلام میں پورے داخل ہو ۔( پ2، البقرۃ:208)
پیارے اسلامی بھائیو! انسان کی سب سے قیمتی دولت ایمان ہے۔ اسی
لئے اسکی حفاظت بھی بہت ضروری ہے ۔ اللہ پاک کی اطاعت بندے کا ایمان مضبوط کرتی ہے
اور اسی میں رب کریم کی خوشنودی ہے ۔ اللہ پاک ہمیں اپنا مطیع و فرمانبردار بندہ
بنائے اور خاتمہ ایمان بالخیر نصیب فرمائے ۔ اٰمین بجاہ طٰہٰ ویٰسین
اللہ پاک نے انسان کو تخلیق فرمایا ہے کہ وہ اللہ پاک کی
وحدانیت کا اقرار کرے اور اللہ اور اسکے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کے احکام کو مانے اور جو اللہ اور اسکے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
احکام کو بجالائے وہ ایمان والے ہیں اور اللہ پاک نے اپنی عظیم کتاب (قراٰنِ کریم)
میں ایمان والوں پر بے شمار احکام نازل فرمائے ہیں۔ جن میں سے (15) احکام ملاحظہ
فرمائیں ۔
(1) اللہ پاک نے سب سے پہلے آسمانی کتابوں اور صحیفوں پر ایمان
لانے کا حکم دیا: وَ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَ لَا
تَكُوْنُوْۤا اَوَّلَ كَافِرٍۭ بِهٖ۪-وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا
قَلِیْلًا٘-وَّ اِیَّایَ فَاتَّقُوْنِ(۴۱)ترجمۂ کنز الایمان: اور ایمان لاؤ اس پر جو میں نے اتارا اس کی تصدیق کرتا ہوا
جو تمہارے ساتھ ہے اور سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑے
دام نہ لو اور مجھی سے ڈرو۔ (پ1،البقرۃ: 41)
(2) اور اللہ پاک نے نماز قائم کرنے کا حکم دیا : وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ
الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) ترجمۂ کنز الایمان: اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ (پ1،البقرۃ: 43)
(3) اور اللہ پاک نے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم
فرمایا: وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ
اِحْسَانًاؕ ترجمۂ کنزالایمان: اور تمہارے رب نے
حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔(پ15،بنٓی اسرآءیل:23)
(4) وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَؕ ترجمۂ
کنز الایمان : اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو ۔ (پ1،البقرة: 110)
(5) اور اللہ پاک نے نماز سے مدد مانگنے کا حکم فرمایا : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ
الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ : 153)
(5) اور اللہ پاک نے انصاف کے ساتھ تولنے کا حکم دیا :وَ اَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ(۹) ترجمۂ کنزالایمان: اور انصاف کے
ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ۔(پ 27، الرحمن 9:)
(7) اور ایک مقام پر ارشاد فرمایا: فَبِاَیِّ اٰلَآءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۱۳) ترجمۂ
کنزالایمان: تو اے جن و انس تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔(پ 27، الرحمن 13:)
(8) اور اللہ پاک نے کافروں سے دوستی کرنے سے منع فرمایا: لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ
الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰهِ فِیْ شَیْءٍ ترجمۂ کنزالایمان: مسلمان کافروں کو
اپنا دوست نہ بنالیں مسلمانوں کے سوا اور جو ایسا کرے گا اسے اللہ سے کچھ
علاقہ(تعلق) نہ رہا۔(پ3، آلِ عمرٰن:28)
(9) اور ایک مقام پر کافروں کو اپنا راز بتانے سے منع فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ
لَا یَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًاؕ ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان
والو غیروں کو اپنا را زدار نہ بناؤ وہ تمہاری برائی میں گئی(کمی) نہیں کرتے۔(پ4، آلِ عمرٰن:118)
(10)اور اللہ پاک نے حرام کھانے سے روکنے کا حکم ارشاد فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا
الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُوْنَۚ(۱۳۰)ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان
والو سود دونا دون نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اُس امید پر کہ تمہیں فلاح ملے۔(پ4،آل عمران: 130)
(11) اور اللہ پاک نے صبر کرنے کا حکم ارشاد فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا- وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠(۲۰۰) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو صبر کرو (ف۳۹۰) اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر
اسلامی ملک کی نگہبانی کرو اور اللہ سے ڈرتے رہواس امید پر کہ کامیاب ہو۔(پ4،آل عمران: 200)
(12) اور اللہ پاک نے اپنے حکم پر قائم ہونے کا حکم ارشاد فرمایا
: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ
بِالْقِسْطِ٘- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اللہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ انصاف کے ساتھ گواہی دیتے ۔(پ6،المائدۃ:8)
(13) اور اللہ پاک نے احرام کی حالت میں شکار کرنے سے منع فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ
حُرُمٌؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
شکار نہ مارو جب تم احرام میں ہو۔(پ7،المائدۃ:95)
(14) اور اللہ پاک نے سچوں کے ساتھ ہونے کا حکم ارشاد فرمایا ۔ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ
الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔(پ11،التوبۃ:119)
(15) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷)ترجمۂ کنز
الایمان: اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو
اور بھلے کام کرو اس اُمید پر کہ تمہیں چھٹکارا ہو۔(پ17،الحج:77)
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں سے ہے ،اسے پڑھنے
اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت کرنا لازم ہے۔
محمد اریب بن یامین(درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان
کنزالایمان کراچی، پاکستان)
قراٰنِ کریم ہدایت کا سر چشمہ ہے اور ہر کام میں اپنے
پیروکاروں کی رہنمائی کرتا ہے اور اس میں اللہ پاک نے احکام بھی نازل کئے جس پر
عمل کر کے مسلمان ایک اچھا، کامیاب اور خوشحال تاجر، ڈاکٹر ، انجینیر، سیٹھ، ملازم
،استاذ، شاگرد، عالم ،باپ،بیٹا،شوہر،بھائی،بہن بن سکتا ہے۔ نیز خوشحال زندگی بھی گز
ارسکتا ہے ۔ بہترین اخلاق و کردار کا پیکر بھی بن سکتا ہے ۔ ذمہ دار وفادار سچا
اور محب وطن شہری بن سکتا ہے۔ لڑائی، جھگڑوں، قرضوں، بیماریوں اور پریشانیوں کا
بہترین اندار سے مقابلہ کر سکتا ہے۔ الغرض دونوں جہاں میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
ارشاد باری ہے :وَ لَقَدْ جِئْنٰهُمْ بِكِتٰبٍ فَصَّلْنٰهُ عَلٰى عِلْمٍ هُدًى وَّ رَحْمَةً
لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ(۵۲) ترجمۂ
کنزالایمان: اور بے شک ہم ان کے پاس ایک کتاب لائے جسے ہم نے ایک بڑے
علم سے مُفَصَّل کیا ہدایت و رحمت ایمان والوں کے لیے۔(پ8،الاعراف: 52)
قراٰنِ کریم میں موجود احکام میں سے چند احکام درج ذیل ہیں:
(1،2) الله اور اس کے رسول کی اطاعت کرنے کا حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا
الرَّسُوْلَ وَ لَا تُبْطِلُوْۤا اَعْمَالَكُمْ(۳۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو اور
اپنے عمل باطل نہ کرو۔(پ26،محمد:33)
(3)درود شریف پڑھنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو ان پر درود اور
خوب سلام بھیجو۔(پ 22، الاحزاب : 56)
(4)توبہ کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو!
اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آ گے کو نصیحت ہوجائے۔( پ28 ،
التحريم: 8)
(5) نماز جمعہ کی تیاری کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى
ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے
ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔(پ28،الجمعۃ:9)
(6) اللہ کے دین کے
مددگار بننے کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ
اللّٰهِ ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان
والو دینِ خدا کے مددگار ہو۔ (پ28،الصف:14)
(7) ایمان والو کو اپنے گھر والوں کی اسلامی تربیت کرنے کا حکم
:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا
وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ ترجمۂ
کنز الایمان:اے ایمان والواپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے
بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ (پ28،تحریم:6)
(8) الله کے دشمنوں کو دوست نہ بنانے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ
مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ-اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ عَلَیْكُمْ
سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا(۱۴۴) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو کافروں کو دوست نہ بناؤ مسلمانوں کے سوا کیا
یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کے لیے صریح حُجت کرلو۔(پ5،النساء:144)
(9) برے مشورہ نہ کرنے اور اچھے مشورے کرنے کا حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَنَاجَیْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا
بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ مَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ
وَ التَّقْوٰىؕ-وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ(۹) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو تم جب آپس میں مشورت کرو تو گناہ اور حد سے بڑھنے اور رسول کی
نافرمانی کی مشورت نہ کرو اور نیکی اورپرہیزگاری کی مشورت کرو اور اللہ سے ڈرو جس
کی طرف اٹھائے جاؤ گے۔(پ28،المجادلۃ:9)
(10) عہد پورا کرنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ ترجمہ کنزالعرفان: اے
ایمان والو اپنے قول(عہد) پورے کرو۔(پ6، المآئدۃ:1)
(11) صبر کرنے کا نکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا-ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
صبر کرو اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو ۔(پ4،آل عمران: 200)
(12) فاسق کی خبر کی تحقیق کرنے کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو ۔(پ26،الحجرات:6)
(13) مذاق نہ اڑانے کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا لَا یَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنُوْا خَیْرًا
مِّنْهُمْ وَ لَا نِسَآءٌ مِّنْ نِّسَآءٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُنَّ خَیْرًا
مِّنْهُنَّۚ- ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو نہ مرد مردوں سے ہنسیں عجب نہیں کہ وہ ان ہنسنے والوں سے بہتر
ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے دُور نہیں کہ وہ ان ہنسے والیوں سے بہتر ہوں ۔(پ 26، الحجرات
: 11)
(14) سچی اور حق بات کہنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰)ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو اللہ
سے ڈرو اور سیدھی بات کہو۔ (پ22،احزاب:70)
(15) شیطان کی پیروی نہ کرنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ
الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۲۰۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں
پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔( پ2، البقرۃ:208)
الله ہمیں ان احکام کو سمجھنے یاد کرنے اور عمل کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین
محمد سلیمان رضا عطاری (درجہ رابعہ مرکزی جامعۃ المدینہ
دینگاہ گجرات،پاکستان)
ایمان امن سےبناہے جس کے لغوی معنی امن دینا ہےاصطلاحِ
شریعت میں ایمان عقائد کا نام ہے جن کے اختیار کرنے سے انسان دائمی عذاب سے بچ
جائے ۔جیسے توحید ورسالت،حشر ونشر، فرشتے جنت دوزخ اورتقدیر کومانناوغیرہ ۔
اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ
مَلٰٓىٕكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ۫-لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ
رُّسُلِهٖ۫ ترجمۂ کنز الایمان: سب نے مانا اللہ اور اس کے فرشتوں اور
اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو یہ کہتے ہوے کہ ہم اس کے کسی رسول پر ایمان لانے
میں فرق نہیں کرتے۔(پ3،البقرۃ:285)
سورہ حجرات آیت نمبر 2 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ
صَوْتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجْهَرُوْا لَهٗ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ
لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَطَ اَعْمَالُكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ(۲)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اپنی
آوازیں اونچی نہ کرو اس غیب بتانے والے (نبی) کی آواز سے اور ان کے حضور بات چلّا
کر نہ کہو جیسے آپس میں ایک دوسرے کے سامنے چلّاتے ہو کہ کہیں تمہارے عمل
اکارت(ضائع ) نہ ہوجائیں اور تمہیں خبر نہ ہو۔(پ26،الحجرات:2)
سورہ بقرہ آیت نمبر
104 میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا
وَ قُوْلُوا انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوْاؕ-وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۱۰۴) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
راعنانہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سنو اور
کافروں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔ (پ1،البقرۃ : 104)
سورہ بقرہ آیت نمبر 41 میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے:وَ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَ لَا
تَكُوْنُوْۤا اَوَّلَ كَافِرٍۭ بِهٖ۪-وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا٘-وَّ
اِیَّایَ فَاتَّقُوْنِ(۴۱)ترجمۂ کنز الایمان: اور ایمان لاؤ اس پر جو میں نے اتارا اس کی تصدیق کرتا ہوا
جو تمہارے ساتھ ہے اور سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑے
دام نہ لو اور مجھی سے ڈرو۔ (پ1،البقرۃ: 41)
سورہ بقرہ آیت نمبر 43 میں اللہ پاک ارشادفرماتاہے۔ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ
الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) ترجمۂ کنز الایمان: اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ (پ1،البقرۃ: 43)
سورہ بقرہ آیت نمبر 153 میں اللہ پاک ارشادفرماتاہے:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ
الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ : 153)
سورہ بقرہ آیت نمبر
172 میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ
اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(۱۷۲) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا احسان
مانو اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔ (پ2، البقرۃ:172)
سورہ بقرہ آیت نمبر 178 میں اللہ پاک ارشادفرماتاہے:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الْقِصَاصُ فِی
الْقَتْلٰىؕ-اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَ الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَ الْاُنْثٰى
بِالْاُنْثٰىؕ-فَمَنْ عُفِیَ لَهٗ مِنْ اَخِیْهِ شَیْءٌ فَاتِّبَاعٌۢ
بِالْمَعْرُوْفِ وَ اَدَآءٌ اِلَیْهِ بِاِحْسَانٍؕ-ذٰلِكَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ
رَّبِّكُمْ وَ رَحْمَةٌؕ-فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ
اَلِیْمٌ(۱۷۸)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان
والو تم پر فرض ہے کہ جو ناحق مارے جائیں ان کے خون کا بدلہ لو آزاد کے بدلے آزاد
اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت تو جس کے لیے اس کے بھائی کی طرف سے
کچھ معافی ہوئی تو بھلائی سے تقاضا ہو اور اچھی طرح ادا یہ تمہارے رب کی طرف سے
تمہارا بوجھ ہلکا کرنا ہے اور تم پر رحمت تو اس کے بعد جو زیادتی کرے اس کے لیے
دردناک عذاب ہے۔ (پ2، البقرۃ: 178)
سورہ بقرہ آیت نمبر 183 میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ
عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے
جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔ (پ2، البقرۃ: 183)
سورہ بقرہ آیت نمبر
186 میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے :وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ
عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌؕ-اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا
دَعَانِۙ-فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّهُمْ
یَرْشُدُوْنَ(۱۸۶) ترجمۂ کنز الایمان: اور اے
محبوب جب تم سے میرے بندے مجھے پوچھیں تو میں نزدیک ہوں دعا قبول کرتا ہوں پکارنے
والے کی جب مجھے پکارے تو انہیں چاہیے میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں کہ
کہیں راہ پائیں۔ (پ2، البقرۃ: 186)
سورہ بقرہ آیت نمبر 190
میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے:وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ
اللّٰهِ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ
الْمُعْتَدِیْنَ(۱۹۰) ترجمۂ کنز الایمان: اور اللہ
کی راہ میں لڑوان سے جو تم سے لڑتے ہیں اور حد سے نہ بڑھو اللہ پسند نہیں رکھتاحد
سے بڑھنے والوں کو۔ (پ2، البقرۃ: 190)
سورہ بقرہ آیت نمبر 194 میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے:اَلشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَ الْحُرُمٰتُ قِصَاصٌؕ-فَمَنِ
اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ۪-وَ
اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ(۱۹۴) ترجمۂ کنز الایمان: ماہِ
حرام کے بدلے ماہ ِحرام اور ادب کے بدلے ادب ہے توجو تم پر زیادتی کرے اس پر
زیادتی کرو اتنی ہی جتنی اس نے کی اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ ڈر
والوں کے ساتھ ہے۔ (پ2، البقرۃ: 194)
سورہ بقرہ آیت نمبر 208 میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا
تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۲۰۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن
ہے۔( پ2، البقرۃ:208)
سورہ بقرہ آیت نمبر
221 میں اللہ پاک ارشاد فرماتاہے:وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ
حَتّٰى یُؤْمِنَّؕ-وَ لَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّ لَوْ
اَعْجَبَتْكُمْۚ-وَ لَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَتّٰى یُؤْمِنُوْاؕ-وَ
لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكُمْؕ-اُولٰٓىٕكَ
یَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ ۚۖ-وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلَى الْجَنَّةِ وَ
الْمَغْفِرَةِ بِاِذْنِهٖۚ-وَ یُبَیِّنُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ
یَتَذَكَّرُوْنَ۠(۲۲۱) ترجمۂ کنز الایمان: اور شرک
والی عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک مسلمان نہ ہوجائیں اور بےشک مسلمان لونڈی مشرکہ
سے اچھی اگرچہ وہ تمہیں بھاتی ہو اور مشرکو ں کے نکاح میں نہ دو جب تک وہ ایمان نہ
لائیں اور بےشک مسلمان غلام مشرک سے اچھا اگرچہ وہ تمہیں بھاتاہو وہ دوزخ کی طرف
بلاتے ہیں اور اللہ جنت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے اپنے حکم سے اور اپنی آیتیں
لوگوں کے لیے بیان کرتا ہے کہ کہیں وہ نصیحت مانیں۔( پ2، البقرۃ: 221 )
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ان آیات میں اللہ پاک نےکئی
آیات میں خوداورکئی آیات میں حضورصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذریعے ایمان
والوں کیلئے احکام ارشاد فرمائے۔کہیں ارشادفرماتاہے اےایمان والو اپنی آوازیں حضور
اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سےاونچی نہ کرو ۔اس پرایمان لاوجوتمہاری طرف
اتارا گیا (قراٰنِ کریم)۔کہیں پرنمازپڑھنےاورزکوہ دینےکاارشادفرماتاہے۔اورکہیں
ارشادفرماتاہے ہماری دی ہوئی ستھری چیزوں سےکھاؤاورکہیں اپنی عبادت
کرنےکاارشادفرمایاکہیں روزےکےفرض ہونےکےبارےمیں ارشاد فرمایا کہیں فرمایا مجھ
سےڈرواورکہیں فرماتا ہےاسلام میں پورے پورےداخل ہوجاو۔اسی طرح اورکئی آیات میں
اللہ پاک نے ایمان والوں کیلئے احکام ارشاد فرمائے۔اللہ پاک سےدعاہے ہمیں
اپنےدئیےہوئےاحکامات پرعمل کی توفیق عطا فرمائے۔
فیضان چشتی عطاری (درجہ دورہ حدیث شریف جامعۃ المدینہ
اوکاڑہ پنجاب پاکستان)
اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو عبادات
معاملات اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعلیمات دیتا ہے اور پھر ان
احکامات پر عمل کرنے کے جذبے کو ابھارتا ہے تاکہ بندہ مومن آخرت کی کامیابی کے
ساتھ ساتھ انفرادی اور معاشرتی زندگی کو بہتر بنا سکے۔
قراٰنِ کریم میں مومنین کے لیے بیان کیے گئے احکامات میں سے
15 احکام سنیے
(1) سچی بات کہو:اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰)ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو اللہ
سے ڈرو اور سیدھی بات کہو۔ (پ22،احزاب:70)
(2)سود نہ کھاؤ:خالق کائنات ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا
الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُوْنَۚ(۱۳۰)ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان
والو سود دونا دون نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اُس امید پر کہ تمہیں فلاح ملے۔(پ4،آل عمران: 130)
(3)اپنے وعدے پورے کرو:اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ ترجمہ کنزالعرفان: اے
ایمان والو اپنے قول(عہد) پورے کرو۔(پ6، المآئدۃ:1)
(4,5,6,7) شراب، جوا، بت پرستی
اور پانسے ڈالنے سے بچو: اللہ کریم ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ
الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ
فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۹۰) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو شراب اور جُوااور بُت اور پانسے ناپاک ہی
ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ ۔(پ7،المآئدۃ: 90)
(8) خیانت نہ کرو:اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَخُوْنُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ وَ
تَخُوْنُوْۤا اَمٰنٰتِكُمْ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۲۷) ترجمۂ
کنزُالعِرفان : اے ایمان والو! اللہ اور رسول سے خیانت نہ کرو اور نہ جان بوجھ کر
اپنی امانتوں میں خیانت کرو ۔(پ9،الانفال:27)
(9) خبر کی تحقیق کیا کرو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اگر
کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو ۔(پ26،الحجرات:6)
(11,12,10) بد گمانی غیبت اور
تجسس سے بچو:خالق کائنات ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوْا وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو بہت گمانوں سے بچو بےشک
کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے اور عیب نہ ڈھونڈو اور ایک
دوسرے کی غیبت نہ کرو ۔(پ26،الحجرات:12)
(13) فضول خرچی نہ کرو:اللہ کریم ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱)ترجمۂ کنز العرفان: اور فضول خرچی نہ کرو بیشک وہ فضول
خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ ( پ8، الانعام: 141 )
(14,15) برے نام اور طعنہ نہ دو:اللہ پاک ارشاد
فرماتا ہے: وَ لَا تَلْمِزُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِؕترجمۂ کنز العرفان: اور آپس میں کسی کو طعنہ نہ دو اور ایک
دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔(پ 26، الحجرات
: 11)
(1)صبر اور نماز سے مدد: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ
الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ : 153)
(2) ا َ کْلِ حلال پراللہ
کا شکر ادا کرنا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ
اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(۱۷۲) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا احسان مانو اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔ (پ2، البقرۃ:172)
(3)روزے فرض کئے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ
عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے
جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔ (پ2، البقرۃ: 183)
(4)اسلام
میں پورے داخل ہو جاؤ: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا
تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۲۰۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن
ہے۔( پ2، البقرۃ:208)
(5)صدقے
باطل نہ کرو:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ
الْاَذٰىۙ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر۔( پ3، البقرۃ: 264)
(6)اللہ سے ڈرو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۲)ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اللہ سے ڈرو جیسا اُس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہر گز نہ مرنا مگر مسلمان۔(پ4،آل عمران: 102)
(7)سود نہ
کھاؤ: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- وَّ اتَّقُوا
اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ(۱۳۰)ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو سود دونا دون نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اُس امید پر کہ
تمہیں فلاح ملے۔(پ4،آل عمران: 130)
(8)صبر
کرو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا- وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠(۲۰۰) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو صبر کرو اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر اسلامی ملک
کی نگہبانی کرو اور اللہ سے ڈرتے رہواس امید پر کہ کامیاب ہو۔(پ4،آل عمران: 200)
(9)جنگی
تیاریوں سے متعلق ہدایت: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا خُذُوْا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوْا ثُبَاتٍ اَوِ انْفِرُوْا جَمِیْعًا(۷۱)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
ہوشیاری سے کام لو پھر دشمن کی طرف تھوڑے تھوڑے ہو کر نکلو یا اکٹھے چلو۔( پ 5 ،النسآء:71)
(10)کافر
کو دوست نہ بناؤ: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ
مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ- ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو کافروں کو دوست نہ بناؤ ۔(پ5،النساء:144)
(11)اللہ
کی بارگاہ میں وسیلہ تلاش کرو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَترجمہ کنزالعرفان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔(پ6 ، المآئدۃ:35)
(12)سچوں
کے ساتھ ہو جاؤ: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔(پ11،التوبۃ:119)
(13)پاکیزہ
چیزوں کو حرام نہ ٹھراؤ: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا
تَعْتَدُوْاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ(۸۷) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو حرام نہ ٹھہراؤ
وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے تمہارے لیے حلال کیں اور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے
بڑھنے والے اللہ کوناپسند ہیں۔(پ7، المآئدۃ:87)
(14) ناپاک کام شیطانی کام ہیں: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ
الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۹۰) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو شراب اور جُوااور بُت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی
کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ ۔(پ7،المآئدۃ: 90)
(15) اللہ اور اس کے رسول کے بلانے پر حاضر ہو جاؤ:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰهِ وَ لِلرَّسُوْلِ
اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا یُحْیِیْكُمْۚ ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو اللہ
ورسول کے بلانے پر حاضر ہو جب رسول تمہیں اس چیز کے لیے بلائیں جو تمہیں زندگی
بخشے گی۔(پ9،الانفال:24)
(1) نماز کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا
رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو!
رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اور بھلے کام کرو اس اُمید پر کہ
تمہیں چھٹکارا ہو۔(پ17،الحج:77)
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں سے ہے ،اسے پڑھنے
اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت کرنا لازم ہے۔
(2) روزوں کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے۔ (پ2، البقرۃ: 183)
(3) جمعہ کی اذان اول کے بعد نماز کی تیاری کرنا ضروری ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ
الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو جب
نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ
دو۔(پ28،الجمعۃ:9)
(4) اللہ کو کثرت سے یاد
کرنے کا حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ کو بہت یاد کرو۔(پ22،الاحزاب:41)
(5) نبی اکرم پر درود اور
سلام بھیجو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا
تَسْلِیْمًا(۵۶) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔(پ 22، الاحزاب : 56)
(6) دوسروں کے گھروں میں
داخل ہونے سے پہلے اجازت لو اور سلام کرو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ بُیُوْتِكُمْ حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَ
تُسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَهْلِهَاؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اپنے گھروں کے سوا اور گھروں میں نہ جاؤ جب تک اجازت نہ لے لو اور اُن کے ساکِنوں
پر سلام نہ کرلو۔ (پ18،النور:27)
(7) رسول کریم کی اطاعت کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ
مِنْكُمْۚ- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور
حکم مانو رسول کا اور ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں۔( پ5،النسآء: 59 )
(8) تقوی اختیار کرنے اور
سیدھی بات کہنے کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ
قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰)ترجمۂ
کنزالایمان:اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو۔ (پ22،احزاب:70)
نوٹ:سیدھی بات سے مراد سچی ، درست ، حق اور انصاف کی بات
ہے۔
(9) بدگمانی سے بچو:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ
بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان
والو بہت گمانوں سے بچو بےشک کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے۔(پ26،الحجرات:12)
(10) پاکیزہ کمائی میں سے
خرچ کرو:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا كَسَبْتُمْ
ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اپنی پاک کمائیوں میں سے کچھ دو ۔(پ3، البقرۃ: 267)
(11) وعدے پورے کرو:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ ترجمہ کنزالعرفان: اے ایمان والو اپنے قول(عہد) پورے کرو۔(پ6، المآئدۃ:1)نوٹ: قول سے
مراد عہد ہے۔
(12) اعمال میں اعتدال کا
حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ
اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْاؕ- ترجمۂ کنز
الایمان: اے ایمان والو حرام نہ ٹھہراؤ وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے
تمہارے لیے حلال کیں اور حد سے نہ بڑھو ۔(پ7، المآئدۃ:87)
(13) دین خدا کی مدد کرو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان
والو دینِ خدا کے مددگار ہو۔ (پ28،الصف:14) ایمان
والوں کی مدد کرنا دراصل خدا کے دین کی مدد کرنا ہے۔
(14) اپنے آپ کو اور گھر
والوں کو جہنم سے بچاؤ: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ
اَهْلِیْكُمْ نَارًا ترجمۂ
کنز الایمان:اے ایمان والواپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے
بچاؤ۔ (پ28،تحریم:6)
(15) تم پر اصلاح کی کوشش
لازم ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْكُمْ اَنْفُسَكُمْۚ ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان والو! تم اپنی فکر رکھو۔ (پ7،المآئدۃ: 105)
منیب عطّاری مدنی(فاضل جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور پاکستان)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا
انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوْاؕ-وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۱۰۴) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
راعنانہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سنو اور
کافروں کے لیے دردناک عذاب ہے۔ (پ1،البقرۃ : 104)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ
الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ : 153)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا
مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ
تَعْبُدُوْنَ(۱۷۲) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا احسان مانو اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔ (پ2، البقرۃ:172)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ
عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے
جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔ (پ2، البقرۃ: 183)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ
الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۲۰۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں
پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔( پ2، البقرۃ:208)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ
اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۲) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیسا اُس سے ڈرنے کا حق ہے اور
ہر گز نہ مرنا مگر مسلمان۔(پ4،آل عمران: 102)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا
مُّضٰعَفَةً۪- وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ(۱۳۰)ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو سود دونا دون نہ کھاؤ اور
اللہ سے ڈرو اُس امید پر کہ تمہیں فلاح ملے۔(پ4،آل عمران: 130)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
خُذُوْا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوْا ثُبَاتٍ اَوِ انْفِرُوْا جَمِیْعًا(۷۱)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
ہوشیاری سے کام لو پھر دشمن کی طرف تھوڑے تھوڑے ہو کر نکلو یا اکٹھے چلو۔( پ 5 ،النسآء:71)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَترجمہ
کنزالعرفان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔(پ6 ، المآئدۃ:35)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا
اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ
عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۹۰) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو شراب اور جُوااور بُت
اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ ۔(پ7،المآئدۃ: 90)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔(پ11،التوبۃ:119)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) ترجمۂ
کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ کو بہت یاد کرو۔(پ22،الاحزاب:41)
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) ترجمۂ کنز الایمان: بےشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے
ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔(پ 22، الاحزاب : 56)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا
اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
اگر تم دینِ خدا کی مدد کرو گے اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا۔(پ26،محمد:7)
طلحٰہ خان عطاری(درجہ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضانِ
خلفائے راشدین راولپنڈی پاکستان)
یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُبَیِّنَ لَكُمْ ترجمہ کنزالعرفان: اللہ
چاہتا ہے کہ اپنے احکام تمہارے لئے بیان کردے (پ5، النسآء:26) اللہ پاک نے انسان
کو پیدا کیا اور کئی درجوں بلندیاں دیں یہاں تک کہ اسے زمین میں خلیفہ بنایا اور
اشرف المخلوقات فرمایا۔ ساتھ ہی اس کی ہدایت کہ لیے انبیا و رسل کو انکی کتابوں کے
ساتھ مبعوث فرمایا۔ انہیں میں سے خاتَم المرسلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو
قیامت تک کے لوگوں کی ہدایت کا سر چشمہ بنا کر بھیجا اور انکے ساتھ ایک اعلیٰ
معجزہ قراٰن شریف کی صورت میں بھیجا۔ حضورصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پرایمان
لانے والوں کو قراٰن مجید میں جگہ جگہ اے ایمان والوں! فرما کر پکارا۔ قراٰن مجید
میں مکمل ضابطہ حیات کی تعلیم ہے لیکن اللہ پاک نے قراٰنِ کریم میں تقریباً 89 مقامات
پر اے ایمان والوں! کے ذریعے پکار پکار کر احکامات ارشاد فرمائے تا کہ ان احکامات
پر عمل پیرا ہو کر کے مسلمان اعلیٰ مراتب و دراجات کو پالے اور جس جنت کا وعدہ ہوا
ہے اس جنت میں داخل ہو سکے۔ ان قیمتی موتیوں میں سے 15 احکامات مندرجہ ذیل ہیں:
(1) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ
الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ : 153)
(2) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ
وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(۱۷۲) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا احسان مانو اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔ (پ2، البقرۃ:172)
(3) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے۔ (پ2، البقرۃ: 183)
(4) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا
تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۲۰۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن
ہے۔( پ2، البقرۃ:208)
(5) اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ ترجمہ کنزالایمان: اللہ کی راہ میں ہمارے دئیے میں سے خرچ کرو ۔( پ3، البقرۃ :254)
(6) لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ
بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰىۙ ترجمۂ کنزالایمان: اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر۔( پ3، البقرۃ: 264)
(7) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا
كَسَبْتُمْ وَ مِمَّاۤ اَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ۪- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اپنی پاک کمائیوں میں سے کچھ دو اور اس میں
سے جو ہم نے تمہارے لیے زمین سے نکالا ۔(پ3، البقرۃ: 267)
(8) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَدَایَنْتُمْ
بِدَیْنٍ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوْهُؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو جب تم ایک مقرر مدت تک کسی دین کا لین دین تو
اسے لکھ لو۔(پ3، البقرۃ: 282)
(9) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا
تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو سود دونا دون نہ کھاؤ۔(پ4،آل عمران: 130)
(10) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا
الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور
ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں۔( پ5،النسآء: 59 )
(11) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
کافروں کو دوست نہ بناؤ ۔(پ5،النساء:144)
(12) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اپنے
قول(عہد) پورے کرو۔(پ6، المآئدۃ:1)
(13) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ
الْوَسِیْلَةَترجمہ کنزالعرفان: اے ایمان والو! اللہ
سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔(پ6 ، المآئدۃ:35)
(14)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ
اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْاؕ- ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
حرام نہ ٹھہراؤ وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے تمہارے لیے حلال کیں اور حد سے نہ بڑھو
۔(پ7، المآئدۃ:87)
(15) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷)ترجمۂ کنز
الایمان: اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو
اور بھلے کام کرو اس اُمید پر کہ تمہیں چھٹکارا ہو۔(پ17،الحج:77)
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں سے ہے ،اسے پڑھنے
اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت کرنا لازم ہے۔
یہ وہ چند احکامات ہیں جن پر اللہ پاک نے عمل کرنا لازم
فرمایا اور مزید فرماتا ہے: تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِؕ-وَ مَنْ
یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۳)ترجمۂ
کنزُالعِرفان: یہ اللہ کی حدیں ہیں اور جو اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرے تو
اللہ اسے جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں
رہیں گے ، اور یہی بڑی کامیابی ہے۔ (پ 4، النسآء:13) معلوم ہوا قراٰن مجید صرف پڑھنے، حفظ کرنے اور برکتیں حاصل کرنے
کے لیےنہیں ہےبلکہ اس کو پڑھ کر، سمجھ کر عمل پیرا ہونا بھی ضروری ہے۔
اللہ پاک ہمیں اپنی زندگیوں کو قراٰن مجید کے مطابق گزارنے
کی توفیق مرحمت فرمائے۔اٰمین
نوٹ: ایمان
والوں کے متعلق مزید احکامات پڑھنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ” اے ایمان
والوں! “ کا مطالعہ کیجئے۔
محمد وسیم عطاری بن محمد انور(جامعہ المدینہ فیضان مدینہ
گوجرانوالہ پاکستان)
(1) نماز: ایمان لانے کے بعد سب سے اہم اور افضل عبادت نماز ادا
کرنا ہے۔ اللہ پاک نے مسلمانوں نماز قائم کرنے کا حکم بڑی تاکید سے
فرمایا ہے چنانچہ اللہ پاک قراٰنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے: الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ
بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ(۳) ترجمۂ کنزالایمان: وہ جو بے دیکھے ایمان
لائیں اور نماز قائم رکھیں اور ہماری دی ہوئی روزی میں سے ہماری راہ میں اٹھائیں۔(
پ1، البقرۃ: 3)
(2) روزہ: روزہ رکھنا یہ بہت اہم عبادت ہے روزے پہلی
امتوں پر بھی فرض کیے گئے تھے اور امت مسلمہ پر بھی فرض کیے گئے ہیں روزہ بدنی
عبادت ہے ۔ قراٰن و احادیث میں روزے کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے چنانچہ
اللہ پاک قراٰنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ
عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے
جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔ (پ2، البقرۃ: 183)
(3) زکوٰة:زکوٰة ہر مالک نصاب مسلمان پر فرض ہے جب کہ اس کے مال پر
ایک سال گزر جائے ۔ جب زکوة فرض ہوجائے تو اس کے بارے میں علم سیکھنا بھی فرض
ہوجاتا ہے ۔اللہ پاک نے مسلمانوں کو زکوة ادا کرنے کا حکم فرمایا ہے جو لوگ زکوة
ادا نہیں کرتے ان کے لئے وعیدات بھی سنائی گئی ہیں، زکوة ادا کرنے کے بہت سے فائدے
بھی ۔ زکوة امیر سے لے کر غریب کو دی جاتی ہے تاکہ غریب بھی اپنی زندگی میں خوشیاں
دیکھ سکے اور زکوة دینے والے کا مال بھی پاک ہوجاتا ہے کیونکہ زکوة مال کی میل ہے
تو جب کسی چیز سے میل کو دور کردیا جائے تو وہ چیز صاف ستھری ہوجاتی ہے ۔چنانچہ
اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ
وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ لَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚ-وَ لَا خَوْفٌ
عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ(۲۷۷) ترجمۂ
کنزالایمان: بے شک وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور نماز قائم کی
اور زکٰوۃ دی اُن کا نیگ(اجروثواب) ان کے رب کے پاس ہے اور نہ انہیں کچھ اندیشہ ہو
نہ کچھ غم۔ (پ3، البقرۃ: 277)
4) ،5) حج و عمرہ: حج ارکاں اسلام
میں سے بہت اہم رکن ہے۔ عالم اسلام کا یہ سالانہ روح پرور منظر دیکھ کر عالم کفر
کانپ جاتا ہے۔ اس منظر سے غیر مذاہب پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ اور کئی غیر مسلم
ایمان بھی لے آتے ہیں۔ حج جیسی عبادت کو سر انجام دینا بہت سعادت کی بات ہے ۔ حج
ہر مالک نصاب صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے ۔ اس کے ساتھ ہی
اللہ پاک نے عمرہ کرنے کا بھی حکم فرمایا ہے۔ عمرہ شریف تو پورا سال ہی ہوتا رہتا
ہے جبکہ حج سال میں ایک مرتبہ۔اللہ پاک نے قراٰن میں مسلمانوں کو حکم فرمایا : وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَةَ
لِلّٰهِؕ ترجمۂ کنزالایمان: اور حج اور عمرہ
اللہ کے لیے پورا کرو۔ (پ2، البقرۃ: 196)
(6) جھوٹ:جھوٹ بہت ہی کبیرہ گناہ جوکہ اللہ پاک کی ناراضی کا سبب ہے۔
اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں جھوٹ اور جھوٹوں کی
مذمت فرمائی ہے :اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ
اللّٰهِۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ(۱۰۵) ترجمۂ
کنز الایمان: جھوٹ بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں
رکھتےاور وہی جھوٹے ہیں۔(پ14،النحل:105)
(7) غیبت:غیبت کا شمار بھی
کبیرہ گناہوں میں ہی ہوتا ہے۔ اور یہ ایسا کبیرہ گناہ ہے۔ کہ جس کی مذمت خود خالق
کائنات نے قراٰن میں بھی ارشاد فرمائی۔ اللہ پاک قراٰنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:
وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ
لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ-وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ
تَوَّابٌ رَّحِیْمٌ(۱۲)ترجمہ کنزالایمان: اور ایک
دوسرے کی غیبت نہ کرو کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت
کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہوگا اور اللہ سے ڈرو بےشک اللہ بہت توبہ قبول کرنے
والا مہربان ہے۔ (پ26 ، الحجرات : 12)
(8) بد
گمانی:بد گمانی بھی کسی مسلمان سے کرنا جائز نہیں ہے ۔ کیونکہ یہ
بھی بہت برائیوں کی جڑ ہے۔ خواہ مخواہ مسلمانوں سے برے گمان کرتے رہنا ۔ اس سے
دلوں میں کینہ پیدا ہوتا ہے ۔ اور محبت کم ہوتی ہے ۔ اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں
برے گمان کرنے کے حوالے سے منع فرمایا ہے : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو بہت گمانوں سے بچو بےشک
کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے۔(پ26، الحجرات:12)
(9) تجسس: تجسس یہ ہے کہ خوامخواہ مسلمان کے کاموں یا عیبوں کی تلاش
میں پڑا رہنا ۔ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ اس سے انسان کو خود ہی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
اللہ پاک نے مسلمانوں کو حکم فرمایا ہے ۔ ایسے ہی تم تجسس میں نہ پڑو۔ وَ لَا تَجَسَّسُوْا ترجمہ کنزالایمان :اور عیب نہ ڈھونڈو ۔(پ26،الحجرات:12)(10) بدکاری: زنا کسی بھی معاشرے کا بہت خطرناک ناسور ہے۔ جوکہ اس
معاشرے کی تباہی کا سبب ہے : وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى
اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) ترجمۂ کنزالایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی
بُری راہ۔( پ15،بنٓی اسرآءیل:32)
(11) سود: سود کھانا حرام جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ قراٰن و
احادیث میں اس کی مذمت بیان کی گئی ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا
مُّضٰعَفَةً۪- وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ(۱۳۰)ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو سود دونا دون نہ کھاؤ اور
اللہ سے ڈرو اُس امید پر کہ تمہیں فلاح ملے۔(پ4،آل عمران: 130)
(12) حسد:حسد ایک باطنی گناہ ہے۔ اس سے تمام مسلمانوں کو بچنا چاہیے۔
کیونکہ یہ گناہ بھی حرام ہے اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔اَمْ یَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰى مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ
فَضْلِهٖۚ-فَقَدْ اٰتَیْنَاۤ اٰلَ اِبْرٰهِیْمَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ
اٰتَیْنٰهُمْ مُّلْكًا عَظِیْمًا(۵۴) ترجمۂ کنز الایمان: یا لوگوں
سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا تو ہم نے تو ابراہیم کی
اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں بڑا ملک دیا۔(پ5،النسآء:54)
(13) بخل:بخل کا مطلب ہے کنجوسی ۔بخل کئی طرح کا ہوتا ہے مال میں
بخل، عزت دینے میں بخل، بات کرنے میں بخل کرنا وغیرہ لیکن شریعت مطہرہ میں جس بخل
کی مذمت آئی ہے اس سے مراد وہ بخل ہے جس میں شرع کے احکام میں کمی کی جائے ۔وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ
فَضْلِهٖ هُوَ خَیْرًا لَّهُمْؕ-بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْؕ-سَیُطَوَّقُوْنَ مَا
بَخِلُوْا بِهٖ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ
الْاَرْضِؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠(۱۸۰) ترجمۂ
کنز الایمان: اور جو بخل کرتے ہیں اس چیز میں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل
سے دی ہرگز اسے اپنے لیے اچھا نہ سمجھیں بلکہ وہ ان کے لیے برا ہے عنقریب وہ جس
میں بخل کیا تھا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق ہوگا اور اللہ ہی وراث ہے آسمانوں
اور زمین کااور اللہ تمھارے کا موں سے خبردار ہے۔ (پ4، آلِ عمرٰن:180)
(14) ناپ تول میں کمی:شریعت
اسلامیہ ایسی پاک شریعت ہے۔ کہ جس نے انسانوں کے حقوق کو پامال ہونے سے بچایا ۔
ناپ تول میں کمی کرنا اس کا تعلق انسانوں کے ساتھ ہے ۔ اسلام نے کسی کی بھی حق
تلفی کرنے سے منع کیا ہے ۔فَاَوْفُوا الْكَیْلَ وَ
الْمِیْزَانَ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی
الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَاؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ
مُّؤْمِنِیْنَۚ(۸۵) ترجمہ کنزالایمان: تو ناپ اور تول پوری کرو اور لوگوں کی
چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں ا نتظام کے بعد فساد نہ پھیلاؤ یہ تمہارا بھلا
ہے اگر ایمان لاؤ۔(پ8،الاعراف:85)
(15) تکبر:تکبر ایک باطنی مرض ہے۔ جس طرح بندہ جسمانی طور پر بیمار
ہوتا ہے ایسے ہی باطنی طور پر بھی بیمار ہوجاتا ہے ۔تکبر کی مذمت اللہ پاک نے قراٰنِ
پاک میں بیان کی ہے۔ تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِیْنَ لَا یُرِیْدُوْنَ
عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَ لَا فَسَادًاؕ-وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ(۸۳) ترجمۂ کنز الایمان: یہ آخرت کا گھر ہم اُن کے لیے کرتے
ہیں جو زمین میں تکبر نہیں چاہتے اور نہ فساد اور عاقبت پرہیزگاروں ہی کی ہے۔(پ20، القصص:83)
اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے۔ کہ اللہ پاک ہمیں قراٰن کے
احکام پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
علی رضا عطاری (درجہ سادسہ جامعۃ المدينہ فیضان مدینہ
نواب شاه ،سندھ پاکستان)
دین اسلام کی حقانیت کو صدق دل سے ماننا ایمان اور اسکے بعد
اعضاء سے اس کا اظہار کرنا عمل ہے، جس طرح اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا
ضروری ہے اسی طرح قراٰنِ پاک پر ایمان لانا بھی ضروری ہے۔ قراٰنِ پاک پر ایمان
لانے کے بعد اس کے احکام پر عمل کرنا اور جن کاموں سے منع کیا گیا ہے ان سے باز
رہنا نہایت ہی ضروری ہے۔ اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں ایمان والوں کیلئے احکام بیان
کئے ہیں جن کے ذریعے مؤمن اپنی زندگی کامیاب بنا سکتا ہے اور آخرت سنوار سکتا ہے
ہم ایمان والے ہیں اور ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ قراٰنِ پاک میں ہمارے رب نے ہمیں
کن کاموں کا حکم دیا اور کن کاموں سے منع فرمایا۔
قراٰنِ پاک میں
ایمان والوں کیلئے جو احکام بیان ہوئے ان میں چند بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا
ہوں:(1)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا
انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوْاؕ-وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۱۰۴) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
راعنانہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سنو اور
کافروں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔ (پ1،البقرۃ : 104)بارگاہِ رسالت میں معروضات پیش کرنے کا ادب سکھایا گیا اور
آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی جناب
میں برے معنی والے الفاظ استعمال کرنے سے ممانعت فرمائی گئی۔
(2)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ : 153) اس آیت میں ایمان والوں کو صبر اور نماز سے مدد چاہنے کا
حکم دیا گیا تاکہ صبر اور نماز کے ذریعہ اللہ پاک کا قرب حاصل کرسکیں۔ (3) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ
كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(۱۷۲) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا
احسان مانو اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔ (پ2، البقرۃ:172)اللہ پاک نے اہل
ایمان کو حلال رزق کھانے اور شکرِ الہی بجالانے کا حکم دیا ہے۔حلال سے مراد وہ رزق
جو خود بھی حلال ہو اور حاصل بھی جائز ذریعے سے ہو۔
(4) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ
قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ
کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔ (پ2، البقرۃ: 183)اس آیت میں اللہ پاک نے مسلمانوں پر روزہ کو فرض کیا ہے
تاکہ وہ پرہیز گار بن جائیں کیونکہ روزہ کا مقصد تقوی کا حصول ہے۔(5) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ
الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۲۰۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں
پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔( پ2، البقرۃ:208)اس آیت
میں اللہ پاک نے اہل ایمان کو اسلامی احکام کی مکمل پیروی کرنے کا حکم دیا تاکہ وہ
اپنی زندگی اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں گزاریں۔
(6) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اِنْ تُطِیْعُوْا فَرِیْقًا مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ
یَرُدُّوْكُمْ بَعْدَ اِیْمَانِكُمْ كٰفِرِیْنَ(۱۰۰) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اگر تم کچھ کتابیوں کے کہے پر چلے تو وہ
تمہارے ایمان کے بعد تمہیں کافر کر چھوڑیں گے۔(پ4، آلِ عمرٰن : 100)اس آیت میں مسلمانوں کو اہل کتاب کی اطاعت
نا کرنے کی ہدایت کی گئی اور یہ بتایا گیا کہ انکی اطاعت کفر میں لوٹ جانے کا سبب
ہے۔(7) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ
اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۲) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیسا اُس سے ڈرنے کا حق ہے اور
ہر گز نہ مرنا مگر مسلمان۔(پ4،آل عمران: 102) اس آیت میں تقوی کی تعلیم اور ایمان پر خاتمہ کا حکم دیا
گیا اور ایمان پر خاتمہ سے مراد یہ ہے کہ اپنی طرف سے زندگی کے ہر لمحے میں اسلام
پر ہی رہنے کی کوشش کرنا تاکہ جب بھی موت آئے تو حالت اسلام پر ہی آئے۔
(8) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ
مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ-اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ عَلَیْكُمْ
سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا(۱۴۴) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو کافروں کو دوست نہ بناؤ مسلمانوں کے سوا کیا
یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کے لیے صریح حُجت کرلو۔(پ5،النساء:144)اس آیت میں مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں سے دوستی کرنے کی
ممانعت فرمائی گئی کیونکہ ان سے دوستی کرنا نفاق کی علامت اور ہلاکتِ ایمان کا
باعث ہے۔
(9)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ
بِالْقِسْطِ٘-وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا
تَعْدِلُوْاؕ-اِعْدِلُوْا- هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى٘-وَ
اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ(۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اللہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ انصاف کے ساتھ گواہی دیتے اور تم کو کسی قوم کی
عداوت(دشمنی) اس پر نہ ابھارے کہ انصاف نہ کرو انصاف کرو وہ پرہیزگاری سے زیادہ
قریب ہے اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ۔(پ6،المائدۃ:8)اس آیت میں عدل وانصاف کرنے اور ناانصافی سے بچنے کی تعلیم
دی گئی اور عدل وانصاف میں قوم پرستی، تعصب بازی اور انتقام سے روکا گیا۔
(10) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ
رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۹۰) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو شراب اور جُوااور بُت
اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ ۔(پ7،المآئدۃ: 90)اس آیت میں چار
شیطانی کام بتائے گئے کہ انہیں کرکے شیطان کی پیروی نا کرو بلکہ ان سے بچو کیوں کہ
شیطانی کام سے بچنا ہی کامیابی ہے۔
(11) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَتَّقُوا اللّٰهَ
یَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا وَّ یُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یَغْفِرْ
لَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ(۲۹) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اگر اللہ سے ڈرو گے تو تمہیں وہ دے گا جس سے
حق کو باطل سے جدا کرلو اور تمہاری برائیاں اتار دے گا اور تمہیں بخش دے گا اور
اللہ بڑے فضل والا ہے۔(پ9،الانفال:29)اللہ پاک نے اس آیت
میں تقوی اختیار کرنے والوں سے تین خصوصی انعام کا وعدہ فرمایا، 1۔فرقان یعنی ایسا
نور عطا فرمائے گا جس سے وہ حق اور باطل کے درمیان فرق کرسکیں گے،2۔سابقہ گناہ مٹا
دیے جائیں گے،3۔ اسے بخش دیا جائے گا۔
(12) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔(پ11،التوبۃ:119)اس آیت میں اللہ پاک سے ڈرنے اور سچوں کے ساتھ ہونے کا حکم
دیا گیا۔(13)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ کو بہت یاد کرو۔(پ22،الاحزاب:41)اس آیت میں
اہل ایمان کو بکثرت ذکرِ الہی کرنے اور صبح و شام اللہ پاک کی تسبیح کرنے کا حکم
دیا گیا۔
(14) اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ
یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا
عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) ترجمۂ
کنز الایمان: بےشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے
والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔(پ 22، الاحزاب : 56)اس آیت میں مسلمانوں کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم پر درود وسلام پڑھنے کا حکم دیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ یہ ایسا پاکیزہ
عمل ہے اسے تو خود رب کریم اور اس کے فرشتے کرتے ہیں۔
(15) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ(۲) كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ
اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ(۳)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو کیوں کہتے ہو وہ جو نہیں کرتے کتنی سخت ناپسند ہے اللہ کو وہ بات کہ وہ کہو جو نہ کرو (پ28،الصف:2،3) اس آیت میں قول و عمل میں تضاد کی ممانعت
بیان کی گئی کہ تم وہ بات کیوں کہتے ہو جن پر تمہارا خود کا عمل نہیں کیونکہ یہ
تضاد نفاق کی علامت ہے۔
محترم قارئین! آخرت میں نجات کیلئے ایمان اور عمل دونوں ہی
بہت ضروری ہیں۔چنانچہ
حدیث میں ہے:بے شک اللہ پاک تمہاری شکلوں اور تمہارے مالوں کی طرف نہیں دیکھتا
بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتا کرتا ہے۔( مسلم، کتاب البر و
الصلۃ و الآداب، باب تحریم ظلم المسلم وخذلہ... الخ، ص1387، حدیث: (34اللہ پاک کے فضل و
کرم سے ہم مسلمان ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس کے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
امتی میں سے ہیں۔ اللہ کریم ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین ۔