
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فرانس میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس مشاورت کابینہ سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ربیع الاول کے نکات دئیے نیز تقسیم رسائل کے
اہداف دیئے۔
نگران
اسلامی بہن نےتمام شعبہ جات کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت بھی کی اور
ہر شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ان میں بہتری لانے کے حوالے سے متعلق
نکات بھی فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کےشہر مسی
ساگا( Mississauga) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصوف“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی
مناسبت سے ان کی سیرت سے متعلق بھی مدنی
پھول دئیے۔
سیکرامنٹو،یوباسٹی
اورشکاگو میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں امریکہ
کےمختلف شہروں میں سیکرامنٹو(Sacramento)،یوباسٹی(Yuba city) اورشکاگو Chicago)) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں تقریبا 99 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے
مختلف شہروں میامی (Miami)،یوباسٹی(yuba city) اور شکاگو(Chicago) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 37 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصو ف “کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے ہر
ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروا نے کی ترغیب دلائی۔
ہیوسٹن میں
مولانا حاجی عمران عطاری کے بڑے بھائی جان کے سوئم کے سلسلے ایصال ثواب کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام11 اکتوبر 2020ء کو امریکہ کے شہرہیوسٹن( Houston )میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مد ظلہ العالی کے بڑے
بھائی جان کے سوئم کے سلسلے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا جس کی تفصیل درج ِ ذیل ہے:
درودِ پاک کی تعداد:62 ہزار913
استغفار شریف کی تعداد:7ہزار200
کلمہ طیبہ کی تعداد:11ہزار326
سورۂ ملک کی تعداد:26
سورہ اخلاص کی تعداد:230
سورۂ مزمل کی تعداد:23
سورۂ رحمٰن کی تعداد:03
سورۂ یٰس کی تعداد:14
سورۂ واقعہ کی تعداد:01
سورۂ جمعہ کی تعداد:05
آیتِ کریمہ کی تعداد:100
اس کے علاوہ کئی مختلف سورتیں اور ذکرو اذکار کا سلسلہ بھی ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام یوکے کی ریجن
سطح مکتبہ المدینہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبہ المدینہ کی ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول میں تقسیم رسائل کے مدنی پھول پیش کئے نیزماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے اور دیگر اسلامی
بہنوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے پڑھوا نے
کاذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام12
اکتوبر2020ء کو لندن ریجن ٹوٹنگ (Tooting) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایا نیزانہیں
علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسلِ
میت و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میّت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 12 اکتوبر2020 ء کو مانچسٹر کے
علاقے ایکرینگٹن (Accrington) میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 10
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو اپنے اعمال کاجائزہ لینے کا ذہن
دیا نیز نیک اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے اپنے شب
و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
شب
وروز مجلس بیرون ملک ذمہ دار اسلامی بہن کا ایران کی ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ شب وروز مجلس بیرون ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ
ایران کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں رکن مجلس بیرون ملک ہجویری ریجن
نگران اسلامی بہن نے بھی وقت عطا فرما یا

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
ِ اہتمام 12 ستمبر 2020ء کو اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! یوکے کے شہر پریستوچ (Prestwich) میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی
بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔
قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے
مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے
میں مزید کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ساؤتھ افریقہ
ریجن کے ملک ساؤتھ افریقہ میں”کورس جنّت و
دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کے ملک ساؤتھ افریقہ میں3دن پر مشتمل”کورس جنّت و دوزخ کیا ہیں؟“
کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟،
کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک
مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز
اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیا نیز کورس کے
اختتام پر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت اور
مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت کا اظہارکیا۔
انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں”کورس جنّت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام انڈونیشیا ریجن کے ملک
ملائشیا میں3دن پر مشتمل”کورس جنّت و
دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟،
کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک
مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز
اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیا نیز کورس کے
اختتام پر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت اور
مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت کا اظہارکیا۔