دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران مجلس مشاورت کا ترکی ، ملائیشیا اورانڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں کارکردگی کا جائزہ ، درس و بیان میں حلقہ لگانے کے طریقے پر بات چیت ہوئی ۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  آئرلینڈ (Ireland)ریجن میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے” کمالاتِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور میلاد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوپیارے آقاﷺ کے اخلاقِ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے ، سنتوں پر عمل کرنے،درود پاک کثرت سے پڑھنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ایسٹ برمنگھم(East Birmingham) میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ سمجھایا اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی کہ وہ بھی میت کو غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کریں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  مانچسٹر ریجن وارنگٹن( Warrington) اور برائرفیلڈ( Brierfield) میں نئے آن لائن مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام 03 نومبر2020ء کو  یوکے کے شہر ولزڈن گرین ( Willesden Green)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلا ت بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام ماہِ اکتوبر 2020ء میں برمنگھم ریجن  کے مختلف علاقوں نارتھ برمنگھم، سینٹرل، ساؤتھ برمنگھم ،ایسٹ برمنگھم اور کوونٹری (North, South, East, central Birmingham and Coventry)میں کم وبیش 54 اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کیا جس میں انہوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زاہتمام28اکتوبر سے 03 نومبر2020ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات  ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ، ہنسلو ،ایسٹ ہیم ،ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چشام ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی، لوٹن ،آئلسبری(Harrow, Sudbury, Wilsden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Walking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury )میں آن لائن میلاد اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 477اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” کمالاتِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوپیارے آقاﷺ کے اخلاقِ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا نیزدعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow and Edinburgh)میں میلاد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 93 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” کمالاتِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوپیارے آقاﷺ کے اخلاقِ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے ، سنتوں پر عمل کرنے،درود پاک کثرت سے پڑھنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر پولک شیلڈز (Pollokshields)میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 8 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کے تحت کےمدنی کاموں پر کلام کیا نیزفیضان آن لائن اکیڈمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں مشاورت کی جبکہ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کا حل پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ” آقا کریم کی امت سے محبت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


Mahfil-e-Na’at conducted in Bradford (UK)

Thu, 5 Nov , 2020
4 years ago

Under the supervision of Dawateislami, Mahfil-e-Na’at gatherings were conducted at six locations in Bradford (UK). 105 Islamic sisters had the privilege of attending spiritual Mahfil-e-Na’at gatherings. The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans, provided the attendees (Islamic sisters) with information about the ‘blessings of Meelad Sharif’ and ‘Jashn-e-Weeladat-e-Mustafa. Moreover, they encouraged them to keep associated with the Madani environment of Dawateislami and take part in ‘Telethon campaign’ wholeheartedly, going to be held on 15th November 2020.