کینیڈا کے شہر
مسی ساگا میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر مسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ” غفلت کا انجام “
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول
کاموں سے بچنے کی ترغیب دیتے ہوئے دینی کاموں میں مصروف رہنے کا ذہن دیا نیز ہر
ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ء کے چوتھے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، بیسوس (Besós)، ترینیتات (Trinitat) اور گوتیکو (Gotico) شامل ہیں۔ان
اجتماعات میں کم و بیش 196 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی
عادت نکل جائے اور غفلت کا انجام“ کے موضوعات پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی گئی۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک کینیا میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس
مشاورت کی نگران اسلامی ں بہن نے خاموشی کے فضائل اورفضول گوئی کے نقصانات پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فضول گوئی سے بچنے
کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایران میں تین دن پر مشتمل
کورس بنام” بیٹی کاکردار“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو بتایا کہ بیٹی اللہ پاک کی رحمت ہے۔ مزید بیٹی کی تربیت کس طرح کریں ؟ اس حوالے سے بہترین
نکات بیان کئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن کے ملک
ایران میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ درجے کا آ غا ز ہواجس میں کم وبیش 10اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔
مُدرِّسہ(ٹیچر)
اسلامی بہن درجوں میں حاضر ہونے والی
اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید پڑھارہی ہیں اور درس سکھانے کی تربیت
کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کی تفسیر صراط الجنان سے بیان کررہی ہیں ۔
یورپین یونین
بیلجیم کابینہ کے شہر برلسم میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام23 جنوری2021ء کو یورپین
یونین بیلجیم(Belgium ) کابینہ کے شہر برلسم میں ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو فضول گوئی سے بچنے ،قفلِ
مدینہ لگانے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 جنوری 2021ء کو بیلجیم(Belgium )میں
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ( Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”اے
کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی
بہنوں کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی
آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، بیسن ہرسٹ ایوینیو (Coney Island ,Foster Avenue, ocean Avenue,
Brighton beach, Bensonhurst Avenue )پر بذریعۂ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 128اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خاموشی کے فضائل
اور فضول گوئی کے نقصانات کے بارے میں
آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکیوں میں
زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل
کرنے کا ذہن دیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں۔اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”صابر بوڑھا“ پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) ٹوٹل 1ہزار
55 اسلامی بہنوں نے رسالہ”صابر بوڑھا“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامى بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام 23
جنوری 2021ء کو ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ
کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے”نزع“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوگناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزانے کی
ترغیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن پر مقرر کفن دفن کی نگران اسلامی بہن نے غسل میت و کفن کاٹنے کا طریقہ کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ وہ اچھی
اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت
کو غسل دے سکیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23 جنوری2021ء کویورپ
کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں”اے کاش فضول گوئی کی
عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے
نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

Under the supervision of Dawat-e-Islami, an
online Madani Halqa was conducted in Austria on 22nd January 2021. 10
Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Halqa. Kaibna
Nigran Islamic sister delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic
’Fikr-e-Akhirat’. The attendees
(Islamic sisters) were
taught ‘Fard Uloom’ and the rulings of Wudu [ablution].
Moreover, Islamic sisters were taught the method of making ‘individual efforts.