دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) میں”بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق سکھایا گیا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے "پردے کے بارے میں سوال جواب" کتاب پڑھنے اور آئندہ مزید کورسز میں شرکت کرنے کی نیتیں کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن میں مدنی حلقے میں بہتری لانے کےلئے آن لائن تربیت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن میں 9 ماہانہ مدنی حلقے ہوتے ہیں۔مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی حلقوں میں ہونے والے ان شعبوں کے متعلق تربیت کی،فقہ، عطار کی باتیں، پچھلے ماہ کس نے انفرادی کوشش کی اور مدنی مذاکرے کی دہرائی۔ ان شعبوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ کابینہ نگران اسلامی بہنیں، ڈویژن نگران اسلامی بہنیں اور دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی اس تربیت میں شامل تھیں۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ ہر کام سیکھ کر کرنا چاہیئے۔ اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی ذمہ داریوں میں مزید بہتری لانے کی نیتیں کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام5 فروری2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے نارتھ برمنگھم (North Birmingham)میں ”طہارت کورس“ شروع ہو رہا ہے جس کی مدت 5 دن ہے۔

اس کورس میں وضو، غسل، نجاست اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سیکھایا جائے گا ۔

داخلہ کے لئے خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں:


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےلندن ریجن کی ہنسلو (Hounslow)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ پڑہنے والیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے اہداف دئیے نیزذمہ دار اسلامی بہنوں کو غسل میت سیکھ کر ٹیسٹ دینے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہروں لیسٹر اور ناٹنگھم(Leicester and Nottingham) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش 33اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرےبیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوری 2021ء میں یوکے  برمنگھم ریجن کے مختلف علاقوں ایسٹ مڈلینڈز کابینہ، ویسٹ مڈلینڈز، بلیک کنٹری ( East Midlands, West Midlands, Black Country )میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 135 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیت کے حوالے سے مختلف قسم کے نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم (Oldham)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں کی طرف بلاتے ہوئے نرمی سے گفتگو کرنے پر مدنی پھول دیئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکےمانچسٹر ریجن کے علاقے وارنگٹن (Warrington)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گریٹر مانچسٹر کابینہ نگران اسلامی بہن نے”ہدف بنا کے کام کرنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے فوائد بتا کر دینی کاموں کےلئے اہداف بنانے کا ذہن دیا اور اہداف بنا کر ان پر عمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کی ڈویژن اولڈہم (Oldham)میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرے کے دینی و دنیاوی فوائد، علم دین کے فصائل اور پیر و مرشد کی برکتوں کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز باقاعدگی سے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  20 تا 26 جنوری 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

405اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

402اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

588اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار529 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

838 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

681 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن کے علاقے الفورڈ(Ilford) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر برنلی(Burnley) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔