دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکے کے شہرآئلسبری (Aylesbury) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق بریفنگ دیتےہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام10 تا16 فروری2021ء  تک یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کے علاقوں ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل، شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike, Ravensthorpe, Witikerbatley,Savile town, Westtown, Stockton, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield and Batley )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 978 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام16 فروری2021ء  کو برمنگھم ويلز كابینہ برسٹل (Bristol)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 10 تا 14 فروری2021ء  تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow and Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش118 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے فضائل بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام10 تا 16 فروری2021ء  تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 863 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے فضائل بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10تا14فروری2021ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ ، ہنزلو، ایسٹ ہام ،ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری (Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 570اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”جھگڑے کے نقصانات “کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن واحادیث مبارکہ کی روشنی میں جھگڑنے سے بچنےکا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم کے ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  برمنگھم کے شہر کوونٹری( Coventry)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں”اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ، حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے نور الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی کچھ نشانیوں کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی کثیر معلومات دی گئیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدرسۃ المدینہ بالغات کے جدول پر گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی کی اپڈیٹ سمجھائی نیز نئے مقامات پر مدنی قاعدہ کورسز اور ناظرہ کورسز شروع کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں یوکے آئرلینڈ(Ireland)ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے فضائل بیان کئے۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, online Sunnah-inspiring Ijtima’at were conducted in different areas of Barcelona, Spain on the second week of February 2021. These areas include Paralel, Virrei Amat, La Salut, Artigues, Trinitat, Santa Coloma, Besos, Hospitalet, and Cornella. Approximately, 239 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.  

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic ‘dispute and its consequences’ and provided the important points about the disadvantages of dispute and advantages of reconciliation. Moreover, she provided Islamic sisters the virtues of controlling anger and explained the worldly and eternal benefits of observing fasts in Rajab-ul-Murajjab. Moreover, she persuaded them to observe Nafl fasts.