دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن کے شہرپیٹربرو(Peterborough) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

343اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

442اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

640اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1646 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

801 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

608 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”اذان کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 3002 ، لندن ریجن سے 2ہزار233، بریڈ فورڈ ریجن سے 13ہزار419، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار356، آئرلینڈ سے 60 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 405 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔ مجموعی طور پر تقریبًا25ہزار475اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اذان کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم علاقوں ساؤتھ برمنگھم اور سینڈول ( South Birmingham and Sandwell )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے میں مانچسٹر ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارمز سمجھائے نیز پچھلے ماہ کی کارکردگی کا اس ماہ کی کارکردگی سے تقابل کیا اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام  بیرونِ ممالک کے مختلف سطح کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈیوکے، اسکاٹ لینڈ اور یورپی یونین کے ممالک گریس،پرتگال، فرانس، اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور ساؤتھ امریکہ و بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے ملکی وزون سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے لاہور پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک کامیاب زندگی گزارنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں کامیابی کے چھ اصول بیان کئے: (1)اپنے شوق کا پیچھا کریں (2)کچھ بڑا کرنے سے گھبرائیں نہیں (3)رزق لینے کے لئے تیار رہیں (4)تنقید کرنے والوں کی طرف توجہ نہ دیں(5)زندگی کا مزہ لیں (6)صرف اور صرف پیشہ کمانے کے بارے میں مت سوچیں۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ان ذمہ داران کو اپنے اپنے ممالک شعبہ کفن دفن کے مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ اوورسیز ممالک میں بھی کفن دفن پریکٹیکل اجتماعات ، کفن دفن آن لائن کورسز کے انعقاد کے ذریعے سے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت کا طریقہ و ضروری مسائل سے آگاہی اور ساتھ ہی ساتھ ایصالِ ثواب اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جائے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا یورپین یونین ریجن نگران اور مقامی اجیر اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا ۔

جس میں نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بتائی نیزجہاں دینی کام نہیں ہےوہاں کےلئےمعلمات مبلغات اور مدرِّسات تیار کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا سوڈان کی اسلامی بہنوں سے بذریعہ واٹس اپ انفرادی کوشیش کا سلسلہ ہواجس میں اسکول کی ٹیچرز و طالبات کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مجلسِ رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ ایام ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر مرادآباد میں مجلسِ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیت اسلامی بہن کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ِپاک میں شرکت کی عوت دیتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کاذہن دیا جس پر شخصیت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ، صوبہ مہاراشٹر ، ممبئی ریجن ، ناگپور زون ، ناگپور کابينہ اور چندر پورکابینہ ہبلی زون کے بیلگام کابینہ میں نیک اعمال  اجتماع ہوا جس میں 60اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوفکرِ آخرت و قبروحشر کی تیاری کا ذہن دیتےہوئے نماز کے فضائل اور اذان کی فیوض و برکات کےموضوع پر بیان کیااور مدنی انعامات نمبر 1 سے 10 تک پر آسانی کے ساتھ عمل کرنے پر نکات دئیے۔ نیز اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق کئے جانے والے سوالات کے بارے میں جوابات دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  ہند ممبئی ریجن ہبلی زون سرسی کابينہ کے سرسی ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقاد ہواجس میں ہبلی زون کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک کے اہم نکات پر گفتگو فرمائی اور اسکے مطابق ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربيت کرتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں ممبئی ریجن تھانے زون ممبرا کابینہ شملہ پارک ڈویژن میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی دورہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی مرکز کی جانب سے ملے ہوئے مدنی پھول فراہم کرتے ہوئے اہداف دئیے نیز تقرری جلد مکمل کرنے کا ذہن دیاجبکہ محفلِ نعت کے شعبے کو بھی مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔