
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں
سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل
ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”کرامات خواجہ“ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 3ہزار674
، لندن ریجن سے 2ہزار1، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار694، برمنگھم ریجن سے 7ہزار 85،
آئرلینڈ سے 60 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 416
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا16ہزار930اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کرامات خواجہ“ پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 فروری2021ء کو یوکے
برمنگھم ریجن کےعلاقے نارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں محفل نعت كا انعقاد كيا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
علاقے بلیکبرن (Blackburn) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر
ریجن نگران اسلامی بہن نے ”بچوں کی تربیت“ کے
موضوع پر مختصر بیان اور مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزدعوت اسلامی کے دینی
کاموں کےبڑھوتری کےلئے رجب، شعبان و رمضان میں ڈونیشنز جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 24 فروری2021ء کو یوکے کے علاقے بلیکبرن(Blackburn) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نفلی
روزوں کے فضائل“ موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نفل روزوں کی دینی تحریک میں
اپنی کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 23 فروری2021ء کو
یوکے کے علاقے برنلی(Burnley) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 15 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نفلی روزوں کے فضائل“ موضوع پر بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
نفل روزوں کی دینی تحریک میں اپنی کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال
بننے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 24 فروری2021ء کو یوکے
مانچسٹر (Manchester) ریجن میں ”کفن
دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھایا گیا اور میت کو
کفن پہنانے کا طریقہ، تبرکات کی فضیلت اور مستعمل پانی اور پانی کے اسراف سے بچنے
کے متعلق مدنی پھول دیئے گئے۔ اس موقع پر 8اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت
کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury)میں 3 دن پر مشتمل ” فیضان زکوة کورس “ کا انعقاد
کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوة کے مسائل سکھائے گئے اور دعوت
اسلامی کو اپنی زکوة و صدقات دینے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فروری2021ء میں یوکے مانچسٹر ریجن میں 9 مقامات پرمدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں چیتھم
ہل، راچڈیل، وارنگٹن، لانگسائٹ، بولٹن، اولڈہم، بلیکبرن، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Warrington, Longsight,
Bolton, Oldham, Blackburn, Accrington, Burnley) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان مدنی حلقو ں میں کم و
بیش 207اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے”گھر میں دینی ماحول کیسے بنائیں؟“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اخلاق درست کرنے، گھر درس کی دینے،
مدنی چینل دیکھنے اوردینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن
کےشہر ہنسلو (Hounslow)میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اٹلی کی ڈویژن میلان کے علاقے بوستو ارسیزیو اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 23 فروری2021ء کو اٹلی (Italy)کی ڈویژن میلان( Milan )کے علاقے بوستو
ارسیزیو(Busto Arsizio) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے نیک
اعمال کا تعارف اور مقصد کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور
روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کےآخری ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، لوگرونیو (Logroño)، میسلاتا (Mislata)،کاسپے (Caspe)، آرجینڈہ (Argenda) اورپیترائکس(Patraix) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش98 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی ” عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بےرغبتی کے واقعات
بتائے نیزفکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کی بھی
ترغیب دلائی۔

Under the supervision of the Kafn Dafn
(Shrouding and Burial) Department of
Dawateislami, a 2 day english shrouding and burial course took place on the
23rd and 24th February in Manchester Region, UK. 22 Islamic sisters attended
this course.
On the first day of the course, the method of bathing
the deceased was taught.
On the second day, the method of putting a shroud on
the deceased was taught, and madani pearls were given regarding the blessings
of Tabarrukat, Mustamal (used) water and
avoiding wastage of water.
8 islamic sisters made the intention to give the Kafn
Dafn test.